قومی خبریں

کشمیر: انٹرنیٹ کی معطلی سے گیس صارفین کے کھاتوں میں سبسڈی جمع ہونا بند!

وادی کشمیر میں گزشتہ 5 ماہ سے انٹرنیٹ خدمات پر جاری پابندی کے باعث بیشتر گیس صارفین کے کھاتوں میں سبسڈی جمع ہی نہیں ہورہی ہے جس کے باعث انہیں معاشی تنگ حالی میں بھی مقررہ قیمت پر گیس خریدنا پڑ رہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: وادی کشمیرمیں گزشتہ پانچ ماہ سے انٹرنیٹ خدمات پر جاری پابندی کے باعث بیشتر گیس صارفین کے کھاتوں میں سبسڈی جمع ہی نہیں ہورہی ہے جس کے باعث انہیں تنگ مالی حالات میں بھی مقررہ ریٹس پر گیس خریدنا پڑ رہا ہے۔

ادھر وادی کے گیس صارفین کا الزام ہے کہ وادی میں گیس ایجنسیاں سری نگر – جموں قومی شاہراہ بند ہونے کا بہانہ بناکر صارفین کو گیس فراہم کرنے سے انکار کررہی ہیں جس سے صارفین کو اس وقت گیس کی قلت سے دوچار ہونا پڑرہا ہے جس وقت گیس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

Published: undefined

وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے گیس صارفین کے ایک گروپ نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست سے گیس ایجنسیاں ان کے کھاتوں میں سبسڈی جمع نہیں کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا: 'پانچ اگست سے ہمارے کھاتوں میں گیس ایجنسی والے سبسڈی جمع نہیں کررہے ہیں، وہ انٹرنیٹ کی معطلی کا بہانہ بناتے ہیں اور ہم سے برابر مقررہ ریٹ وصول کر گیس فراہم کرتے ہیں'۔ ایک صارف نے کہا کہ آج جب ہم مالی مشکلات سے دوچار ہیں تو ہمیں گیس کی سبسڈی نہیں آتی ہے اور برابر رقم ادا کرنا پڑرہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اگر سبسڈی میرے کھاتے میں جمع ہوتی تو میں دیگر گھریلو اخراجات پورے کرتا جس میں بچوں کی کتابوں اور کاپیوں کا خرچہ بھی نکلتا۔ ادھر گیس صارفین کے ایک گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ گیس ایجنسیاں سری نگر – جموں قومی شاہراہ بند ہونے کو بہانہ بنا کر انہیں گیس فراہم کرنے سے انکار کررہی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ وادی میں تمام اشیائے ضروریہ بالخصوص گیس کا وافر اسٹاک موجود ہے تو دوسری طرف گیس ایجنسی والے شاہراہ بند ہونے کو بہانہ بناتے ہیں کہ گیس سے لدی گاڑیاں شاہراہ پر پھنسی ہوئی ہیں جس کے باعث گیس موجود نہیں ہے۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ ایسی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرکے لوگوں کے لئے گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات