قومی خبریں

کشمیر: تنخواہ کو لے کر اسٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کے ملازمین کیا احتجاج

یونین کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے مطالبوں میں عارضی ملازمین کی مستقلی، ساتویں تنخواہ کمیشن کا اطلاق اور باقی ماندہ مراعات خاص کر تنخواہوں کی واگذاری شامل ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر  

سری نگر: آل جموں و کشمیر اسٹیٹ فارسٹ کارپوریشن ایمپلائیز یونین نے بدھ کے روز یہاں اپنے مطالبات خاص کر تنخواہوں کی واگذاری کے حق میں احتجاج درج کیا۔ احتجاجی 'تنخواہ کو واگذار کرو، ورنہ کرسی چھوڑ دو' وغیرہ جیسے نعرے لگار ہے تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے جن پر 'ہمیں انصاف چاہیے' جیسے نعرے درج تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اگر چار دنوں کے اندر اندر ہماری تنخواہیں واگذر نہیں کی گئیں تو ہم 9 ستمبر کو ایک بار پھر پریس کالونی میں بر سر احتجاج ہوں گے۔ اس موقع پر یونین کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے مطالبوں میں عارضی ملازموں کی نوکریوں کی مستقلی، ساتویں تنخواہ کمیشن کا اطلاق اور باقی ماندہ مراعات خاص کر تنخواہوں کی واگذاری شامل ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔ موصوف نے کہا کہ ہمارے ساتھ ارباب اقتدار سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'مرکزی سرکار نے 230 کروڑ روپے ہمارے حق میں واگذار کیے ہیں لیکن یونین ٹریٹری انتظامیہ یہ رقم ہمارے میں حق واگذار نہیں کررہی ہے۔ معلوم نہیں ہے کہ ہم نے یہاں کی بیوروکریسی کا کیا بگاڑا ہے'۔

Published: undefined

موصوف عہدیدار نے کہا کہ سرکار نے ہمیں کورونا وبا کے بیچ سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا اگر ہمارے کسی ملازم کو کوئی گزند پہنچی تو اس کی ذمہ داری سرکار پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر چار دنوں کے اندر اندر ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم 9 ستمبر کو پریس کالونی میں دوبارہ احتجاج درج کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز