قومی خبریں

کشمیر: بڈگام میں آگ کا ہولناک واقعہ، شیعہ عالم آغا عبدالحسین کا رہائشی مکان تباہ، خود بھی زخمی

بڈگام کے مین ٹاؤن میں جمعے کی علی الصبح آگ کی ایک ہولناک واردات میں معروف شیعہ عالم آغا سید عبدالحسین کا رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا اور اس کے متصل ایک چنار کے درخت کو بھی جزوی نقصان پہنچا

تصویر بشکریہ ولایت ٹائمز
تصویر بشکریہ ولایت ٹائمز Manish Swarup

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مین ٹاؤن میں جمعے کی علی الصبح آگ کی ایک ہولناک واردات میں معروف شیعہ عالم آغا سید عبدالحسین کا رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا اور اس کے متصل ایک چنار کے درخت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

Published: undefined

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ آگ لگنے کی بنیادی وجہ الیکٹرک ہیٹر میں شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی گاڑیوں و نفری اور مقامی لوگوں نے بہت ہی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ آگ کی یہ واردات جمعے کی علی الصبح رونما ہوئی اور اس دوران مالک مکان اپنے کتب خانے کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے چند میٹروں کے فاصلے پر ہی واقع ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔

Published: undefined

موصوف عہدیدار نے بتایا کہ آگ کی واردات میں آغا صاحب کے ذاتی کتب خانے، جس میں نادر کتابوں کا بھی اچھا خاصا ذخیرہ موجود تھا، کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مکان کے متصل ایک چنار درخت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ آغا عبدالحسین کے برادر اصغر آغا سید احمد نے یو این آئی اردو کو بتایا: 'آگ اس قدر ہولناک تھی کہ مکان آناً فاناً راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا اور آغا صاحب خود بھی زخمی ہوگئے جو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں زیر علاج ہیں'۔

Published: undefined

عینی شاہدین نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ آگ کے دوران کئی گیس سیلنڈروں کے پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کی گرج دار آواز سے پورا علاقہ دہل اٹھا۔ انہوں نے کہا کہ موصوف آغا کا رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ بتادیں کہ آغا سید عبد الحسین کا تعلق وادی کشمیر کے نامور دینی خانوادہ سے ہے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ آغا صاحب ایک ماہ قبل ہی ایران میں طویل قیام کے بعد گھر واپس لوٹے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined