قومی خبریں

کشمیر: بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، 15 مارچ تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 15 مارچ تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے تاہم 11 سے 13 مارچ تک موسم زیادہ خراب رہ سکتا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس سے درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہونے سے سردی میں قدرے اضافہ درج ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 15 مارچ تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ وادی میں 15 مارچ تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے تاہم 11 سے 13 مارچ تک موسم زیادہ خراب رہ سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات کے باعث کشمیر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے۔ خراب موسمی حالات کے پیش نظر باغ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 مارچ تک اپنے باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کریں۔ وادی کشمیر میں منگل کی شام سے ہی برف وباراں کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔

Published: undefined

متعلقہ محکمے کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.1 ملی میٹر بارش ریلکارڈ ہوئی ہے۔ خراب موسمی حالات کے باعث درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج ہوئی ہے جس سے سردی میں قدرے اضافہ درج ہوا ہے اور لوگوں نے سری سے بچنے کے لئے جہاں گرم لباس ایک بار پھر زیب تن کرنا شروع کر یئے ہیں وہیں دفاتر، کام کی جگہوں اور دکانوں میں بھی گرمی کے آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ادھر بارشوں کی باعث شہر و گام کی سڑکیں جھیل جھرنوں کا نظارہ پیش کر رہی ہیں۔

Published: undefined

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر بنے گڑھوں میں پانی جمع ہوا ہے جن پر گاڑیوں کے چلنے سے اٹھنے والی چھینٹیں دور دور تک پیدل چلنے والے مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے کر کہیں کا نہیں چھوڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ افراد، بچوں اور خواتین کا سڑکوں پر چلنا پھرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں جہاں ماہ جنوری میں سردیوں کا پچیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جب 31 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا، وہیں ماہ فروری میں گرمیوں کا 57 سالہ ریکارڈ پاش پاش ہوگیا جب فروری کی ایک شب کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined