قومی خبریں

کشمیر: مشہور و معروف ماہر تعلیم آغا اشرف علی کا انتقال

وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف ماہر تعلیم آغا اشرف علی 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم معروف کشمیری نژاد امریکی شاعر مرحوم آغا شاہد علی کے والد تھے

آغا اشرف علی کا انتقال / تصویر بشکریہ کشمیر لائف
آغا اشرف علی کا انتقال / تصویر بشکریہ کشمیر لائف 

سری نگر: وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف ماہر تعلیم آغا اشرف علی 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم معروف کشمیری نژاد امریکی شاعر مرحوم آغا شاہد علی کے والد تھے۔ آغا اشرف علی کے اہل خانہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق موصوف گذشتہ کچھ برسوں سے علیل تھے اور انہوں نے جمعے کی رات دیر گئے راج باغ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

Published: undefined

بیان کے مطابق مرحوم آغا اشرف علی کو پرانے شہر کے علمگری بازار میں واقع اپنے آبائی قبرستان گلستان بابا مزار میں سپرد لحد کیا جائے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پھیلنے والے کورونا وائرس کے پیش نظر اجتماعی تعزیتی مجالس منعقد نہیں ہوں گی تاہم لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انفرادی طور پر آغا اشرف کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ پڑھیں۔

Published: undefined

آغا اشرف علی کے پسماندگان میں فرزند آغا اقبال علی اور بیٹیاں حنا احمد اور سمیتا آغا ہیں۔ ہفتے کی صبح آغا اشرف علی کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سیلاب دیکھنے کو ملا ہے۔ بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ مرحوم نہ صرف ایک اعلیٰ درجے کے ماہر تعلیم بلکہ ایک چلتی پھرتی انسائیکلوپیڈیا تھے۔ بعض صارفین نے انہیں اپنے فرزند آغا اشرف علی کی وجہ سے بھی یاد کیا جن کی انگریزی شاعری کو کشمیر میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined