قومی خبریں

کشمیر: اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم، محاصرہ میں دو سے تین ملی ٹنٹ پھنسے

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شری گفوارہ علاقے کے جنگلات میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 3 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی صبح ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے کے شال گل جنگلات کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق محاصرے میں دو سے تین ملی ٹنٹ پھنسے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ایک سینئر پولیس افسر نے تصادم چھڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طرفین کے درمیان تصادم جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined