قومی خبریں

کشمیر: صورہ سری نگر اور اونتی پورہ میں شبانہ تصادم آرائیاں، 4 ملی ٹینٹ ہلاک

جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے صورہ علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے حال ہی میں ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے 2 ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا

کشمیر تصادم / یو این آئی
کشمیر تصادم / یو این آئی SHAH JUNAID

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے صورہ علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے حال ہی میں ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے 2 ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ دریں اثنا اونتی پورہ میں میں بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں 2 ملی ٹینٹ مارے گئے۔

Published: undefined

آئی جی کشمیر نے بتایا کہ سری نگر اور اونتی پورہ میں تصادم آرائیوں کے دوران مارے گئے چار ملی ٹینٹوں نے حال ہی میں ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیا رکی تھی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد درمیانی شب کو سری نگر کے صورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ اُن کے مطابق سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

Published: undefined

موصوف ترجمان کے مطابق مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت شاکر احمد وازہ اور آفرین آفتاب ملک کے بطور ہوئی ہے اور انہوں نے حال ہی میں ملی ٹینٹ تنظیموں میں شمولیت اختیا ر کی تھی۔ دریں اثنا اونتی پورہ میں جمعرات دیر شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم چھڑ گیا جس کے بعد فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستے سیل کئے۔

Published: undefined

پولیس ترجمان نے بتایا کہ جمعے اعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں یہاں پر بھی دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی بعد میں شناخت شاہد مشتاق بٹ ساکن ہفرو چاڈورہ بڈگام اور فرہان حبیب ساکن ہکری پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک جنگجو ٹی وی آرٹسٹ امبرین کے قتل میں براہ راست ملوث تھے۔

آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ صورہ سری نگر او راونتی پورہ میں تصادم آرائیوں کے دوران چار جنگجو مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حشرو چاڈورہ میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں قتل کی گئی ٹی آرٹسٹ امبرین کے قتل کا معمہ محض 24گھنٹوں کے دوران حل کیا گیا ۔

Published: undefined

اُن کے مطابق پچھلے تین روز کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں کے دوران 10ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ اونتی پورہ تصادم کے بارے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ تصادم کے دوران شاہد مشتاق بٹ ساکن ہفرو چاڈورہ اور فرہان حبیب ساکن ہکری پورہ پلوامہ مارے گئے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ لشکر کمانڈر لطیف کی ہدایت پر مہلوک جنگجووں نے حشرو چاڈورہ میں ٹی وی آرٹسٹ کا قتل کیا۔ آئی جی پی کے مطابق تصادم کی جگہ ایک اے کے 56 رائفل ، چار میگزین اور ایک پستول کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تین روز کے دوران دس جنگجووں کو جھڑپوں کے دوران مار گرایا گیا جن میں سے تین جیش اور سات لشکر طیبہ نامی ملی ٹینٹ تنظیم کے ساتھ وابستہ تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined