قومی خبریں

کرناٹک: کھیتوں سے ٹماٹر کی چوری نے کسانوں کو کیا پریشان، شب و روز کھیت میں گشت لگانے کو ہوئے مجبور

ٹماٹر کی قیمت آسمان چھونے کی وجہ سے اب چوروں کی نظر بھی اس کی طرف پڑ گئی ہے، کرناٹک میں ان دنوں کھیتوں سے ٹماٹر چوری کے معاملے بڑھ گئے ہیں جس سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹماتڑ، تصویر آئی اے این ایس
ٹماتڑ، تصویر آئی اے این ایس 

ٹماٹر کی قیمت اس وقت آسمان چھو رہی ہے۔ باورچی خانہ میں اس کا استعمال کم سے کم کر دیا گیا ہے اور سبزی فروشوں کے پاس بھی کم مقدار میں ہی ٹماٹر دکھائی پڑ رہے ہیں۔ اس درمیان کرناٹک میں کھیتوں سے ٹماٹر چوری ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جس سے کسان طبقہ فکر مند ہے۔ ٹماٹر کی بڑھی ہوئی قیمت کی وجہ سے چوروں کی نظر بھی اس کی طرف پڑ گئی ہے اور ٹماٹر چوری کے معاملے گزشتہ کچھ دنوں میں بڑھ گئے ہیں۔ کرناٹک میں کھیتوں سے بار بار ٹماٹر چوری ہونے کے بعد کسان اب پورے کنبہ کے ساتھ تیار ٹماٹر کی فصل کی نگرانی میں لگ گئے ہیں۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ کچھ کھیتوں میں خواتین سمیت پورا کسان کنبہ ہاتھوں میں لاٹھی لے رکھوالی کرتا ہے تاکہ جلد پیسہ کمانے کے لیے فصل کو نشانہ بنا رہے بدمعاشوں سے نمٹا جا سکے۔ گزشتہ ہفتہ ڈوڈابلاپورہ تعلقہ کے لکشمی دیوی پورہ گاؤں میں جگدیش اور ششی کلا (میاں بیوی) کے کھیت کو بدمعاشوں نے دو بار نشانہ بنایا۔ چوروں کے ہاتھوں انھیں ڈیڑھ لاکھ روپے کے ٹماٹر کا نقصان ہوا ہے۔ اب وہ جوکھم نہ لیتے ہوئے شب و روز کھیت میں گشت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

دراصل جگدیش نے قرض لے کر ایک ایکڑ زمین میں ٹماٹر کی فصل اگائی تھی۔ جب تک انھوں نے فصل کاٹنے اور فروخت کرنے کا فیصلہ کیا، تب تک بدمعاش (ہفتہ اور اتوار کی شب) اپنی کارستانی کر چکے تھے اور لاکھوں روپے کے ٹماٹر لوٹ لے گئے تھے۔ بدمعاشوں نے اس بات کا فائدہ اٹھایا کہ جگدیش کا گھر ان کے کھیت سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ہے۔ بعد میں جگدیش نے ڈوڈابلاپور دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ اس درمیان رائچور ضلع سے ٹماٹر لوٹ کے دوران چاقو بازی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ 8 جولائی کو بازار میں ٹماٹر کی فصل کی رکھوالی کرتے وقت ایک کاروباری رفیع کو بدمعاش نے چاقو مار دیا تھا۔ اسے گردن میں چوٹ لگی تھی اور اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔ اس درمیان چنتامنی نگر میں چوروں نے لاکھوں روپے کے ٹماٹر چوری کر لیے۔ چوروں نے ناگاسندرا اور ڈوڈہ تمکور گاؤں پر بھی ٹماٹر کے لیے حملہ کیا ہے، حالانکہ وہاں ادرک اور گوبھی کی فصلیں زیادہ اُگائی گئی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ