ویڈیو گریب
منگلور کی طالبہ ریمونا پریرا نے مسلسل 170 گھنٹے بھرتناٹیم کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ منگلور کے سینٹ ایلوسیئس کالج کی گریجویشن کی آخری سال کی طالبہ ریمونا کا نام اب ’گولڈن بُک آف ورلڈ ریکارڈس‘ میں درج ہو گیا ہے۔ ریمونا نے کالج کے رابرٹ سکویرا ہال میں بھرت ناٹیم کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مسلسل 7 دنوں تک دن و رات بھرت ناٹیم کیا۔
Published: undefined
مسلسل بھرت ناٹیم کرنے کا گزشتہ ریکارڈ 127 گھنٹے کا تھا، اب مسلسل 170 گھنٹے بھرت ناٹیم کر کے ریمونا پریرا نے عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ واضح ہو کہ ریمونا گزشتہ 13 سالوں سے بھرت ناٹیم کی مشق کر رہی ہے۔ انہوں نے بھرت ناٹیم میں کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ وہ روزانہ 5 سے 6 گھنٹے تک بھرت ناٹیم کی مشق کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ بھرت ناٹیم کو بھی مساوی ترجیح دی ہے۔
Published: undefined
ریمونا نے گولڈن بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے افسران موجودگی میں بھرتناٹیم کیا۔ 7 دنوں تک چلے اس بھرت ناٹیم کو کیمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ ریمونا کی اس کامیابی کو کالج انتظامیہ، اساتذہ اور ہم جماعتوں کی پوری حمایت حاصل رہی۔ ہم جماعتوں نے ریمونا کی اس کامیابی پر کافی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
بھرت ناٹیم کرتے ہوئے ریمونا نے بہت کم کھایا، وہ ہر 3 گھنٹے میں 15 منٹ کا بریک لیتی تھیں، اس دوران وہ صرف کیلے، دہی، ناریل پانی اور اچھی طرح سے پکے ہوئے سفید چاول کھاتی تھیں۔ ریمونا پریرا جب مسلسل بھرت ناٹیم کر رہی تھیں اس وقت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم، میڈیکل اسٹاف اور ایک ایمبولنس موقع پر موجود تھیں۔ جب ریمونا ہر 3 گھنٹے میں بریک لیتی تھیں تب ڈاکٹر ان کے صحت کی جانچ کرتے تھے۔ 7 دنوں میں ریمونا پریرا نے بھرت ںاٹیم کی مختلف اقسام کا مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @GoldDusters