قومی خبریں

کرناٹک: کالج میں چار لڑکوں کا برقعہ پہن کر ڈانس، چاروں طلبا معطل

کرناٹک کے منگلورو شہر میں سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کے طلباء نے ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ کے گانوں پر برقع پہن کر ڈانس کیا، جنہیں جمعہ کے روز معطل کر دیا گیا

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

بنگلورو: کرناٹک کے منگلورو شہر میں سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کے طلباء نے ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ کے گانوں پر برقع پہن کر ڈانس کیا، جنہیں جمعہ کے روز معطل کر دیا گیا۔ معاملے پر کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک پروگرام کے دوران مسلم برادری کے طلباء نے اسٹیج پر دھاوا بول دیا۔ فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈانس پہلے سے طے شدہ پروگرام کا حصہ نہیں تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق منگلورو کے سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج میں اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کا ایک پروگرام چل رہا تھا۔ اس دوران بالی ووڈ کے گانوں پر ڈانس اور پرفارمنس جاری تھی۔ اچانک برقع پہنے 4 لڑکوں کا ایک گروپ یہاں اسٹیج پر آ دھمکا۔ وہ اچانک دبنگ-2 کے ’فیویکول‘ گانے پر ڈانس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس ڈانس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج نے ایکشن لیتے ہوئے چاروں طالب علموں کو فی الحال معطل کر دیا ہے۔ کالج انتظامیہ اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ واقع کیوں پیش آیا۔

Published: undefined

سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی غیر رسمی تقریب کے دوران کیے گئے ڈانس کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل یہ ڈانس مسلم برادری کے لڑکوں نے ہی کیا تھا۔ تاہم، یہ طے شدہ پروگرام کا حصہ نہیں تھا۔ اسی لیے ڈانس کرنے والے اسٹوڈنٹس کو فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔ کالج ایسے کسی کام یا عمل کی حمایت نہیں کرتا، جس سے برادریوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو نقصان پہنچے اور کیمپس میں ہر کوئی اس کو اچھی طرح جانتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined