قومی خبریں

کرناٹک: فلور ٹیسٹ میں شامل نہ ہونے پر مایاوتی نے اپنے ایم ایل اے کو پارٹی سے نکالا

فلور ٹیسٹ کے لیے 6 بجے شام کا وقت مقرر کیا گیا ہے اور اس سے پہلے کرناٹک اسمبلی میں کئی اتار چڑھاؤ کا عمل دیکھنے کو ملے گا۔ اسپیکر نے آج صبح دفتر میں باغی اراکین اسمبلی کے وکیلوں سے ملاقات کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فلور ٹیسٹ میں شامل نہ ہونے پر مایاوتی نے اپنے ایم ایل اے کو پارٹی سے نکالا

کارناٹک میں تحریک اعتماد میں ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے بی یایس پی کے رک اسمبلی این مہیش کو پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے پارٹی سے برخاست کر دیا ہے۔ مایاوتی نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے اپنے رکن اسمبلی کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا ہے۔ مایاوتی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس امر کی معلومات دی۔

Published: 23 Jul 2019, 12:07 PM IST

بریکنگ نیوز: کرناٹک کی کماراسوامی حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام

کرناٹک اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کے دوران وزیر اعلیٰ کماراسوامی ناکام ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد کماراسوامی کی قیادت والی کانگریس-جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت گر گئی ہے۔

کرناٹک کی جے ڈی ایس-کانگریس مخلوط حکومت کے حق میں 99 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس کی مخالفت میں 105 ووٹ پڑے۔ واضح رہے کہ تحریک اعتماد آج کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔

Published: 23 Jul 2019, 12:07 PM IST

کماراسوامی حکومت کے تحریک اعتماد میں ناکام ہونے کے بعد بی ایس یدی یورپا سمیت بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی انگلیوں سے ’جیت کا نشان‘ بنایا۔

Published: 23 Jul 2019, 12:07 PM IST

اسمبلی کے باہر دفعہ 144 نافذ

کرناٹک اسمبلی کے باہر بھاری پولس فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی انہونی کے خدشہ کے پیش نظر پولس الرٹ پر ہے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ کماراسوامی نے عوام اور اسمبلی اسپیکر سے معافی طلب کی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک اعتماد کی کارروائی کو لمبی کھینچنے کی ان کی منشا نہیں تھی اور وہ اسمبلی اسپیکر اور ریاست کے عوام سے معافی مانگتے ہیں۔

Published: 23 Jul 2019, 12:07 PM IST

کوئی بھی عدالت اسپیکر کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتی: سدارمیا

سدارمیا نے اسمبلی میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ’’اسپیکر کے پاس استعفیٰ نامنظور کرنے یا منظور کرنے کا اختیار ہے۔ اسمبلی میں اسپیکر سب سے اوپر ہوتا ہے۔ کوئی بھی عدالت اسپیکر کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتی ہے۔‘‘ علاوہ ازیں سدارمیا نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، اس کے باوجود وہ پچھلے دروازے سے حکومت بنانے کی لگاتار کوشش کر رہی ہے۔

Published: 23 Jul 2019, 12:07 PM IST

شیو کمار کے ساتھ وزیر اعلیٰ کماراسوامی فلور ٹیسٹ کے لیے ایوان پہنچے

آج 6 بجے شام اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہونا ہے اور وزیر اعلیٰ کماراسوامی کی اسمبلی میں آمد ہو چکی ہے۔ صبح سے اسمبلی کی کارروائی چل رہی ہے لیکن کماراسوامی ایوان میں موجود نہیں تھے۔ وہ ڈی کے شیو کمار کے ساتھ ایوان میں پہنچے ہیں۔ اس دوران شیوکمار نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ کس طرح دونوں آزاد اراکین اسمبلی ہمارے خلاف ہاتھ ملاتے ہیں۔

Published: 23 Jul 2019, 12:07 PM IST

بی جے پی لیڈروں نے نہیں بلکہ باغیوں نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا: ڈی کے شیو کمار

کانگریس لیڈر اور اتحادی حکومت میں وزیر ڈی کے شیو کمار نے ریاستی اسمبلی میں کہا کہ ’’بی جے پی کے لیڈروں نے میری پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپا بلکہ وہ ممبئی میں بیٹھے باغی اراکین اسمبلی ہیں جنھوں نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’فکر نہ کریں، وہ آپ سبھی کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں گے۔ وہ وزیر نہیں بن سکتے ہیں، میں آپ کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں۔‘‘

Published: 23 Jul 2019, 12:07 PM IST

باغی اراکین اسمبلی نے مجھے بتایا کہ انھیں بی جے پی حکومت میں وزیر بنایا جائے گا: ڈی کے شیو کمار

کرناٹک اسمبلی میں کانگریس رکن اسمبلی اور اتحادی حکومت میں وزیر ڈی کے شیو کمار نے بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے اسمبلی میں کہا کہ ’’باغی اراکین اسمبلی نے مجھے بتایا کہ انھیں وزیر بنایا جائے گا۔‘‘ شیو کمار نے کہا کہ میں نے باغی اراکین اسمبلی کو متنبہ کیا ہے کہ بی جے پی انھیں دھوکہ دے رہی ہے۔

Published: 23 Jul 2019, 12:07 PM IST

فلور ٹیسٹ کرانے کے مطالبہ پر سماعت سپریم کورٹ نے کل تک ملتوی کی

کرناٹک کے دو اراکین اسمبلی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے کل تک کے لیے سماعت ملتوی کر دی ہے۔ عرضی میں اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا تھا کہ آج ہی ایوان میں فلور ٹیسٹ کرایا جائے۔

Published: 23 Jul 2019, 12:07 PM IST

اسپیکر کی باغی اراکین اسمبلی کے وکیلوں سے ملاقات

کرناٹک میں اسمبلی کی کارروائی شروع ہو چکی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آج فلور ٹیسٹ ہوگا۔ فلور ٹیسٹ کے لیے 6 بجے شام کا وقت مقرر کیا گیا ہے اور اس سے پہلے کرناٹک اسمبلی میں کئی اتار چڑھاؤ کا عمل دیکھنے کو ملے گا۔ تازہ خبروں کے مطابق کرناٹک کے اسپیکر نے اپنے دفتر میں باغی اراکین اسمبلی کے وکیلوں سے ملاقات کی ہے۔ اس سے پہلے اسپیکر نے نوٹس جاری کر باغی اراکین اسمبلی سے ملنے کے لیے کہا تھا، لیکن آج وہ نہیں پہنچے۔ ان کی وکیلوں نے اسپیکر سے ملاقات کی۔

Published: 23 Jul 2019, 12:07 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jul 2019, 12:07 PM IST