قومی خبریں

کرناٹک فلور ٹیسٹ : ہنگامہ کا اندیشہ، اسمبلی کے باہر کثیر تعداد میں پولس تعینات

باغی اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا تھا کہ كماراسوامی حکومت کو شام 5 بجے عدم تحریک پر ووٹنگ کرانے کا حکم دیا جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر اسمبلی کے باہر پولس فورس تعینات

تحریک اعتماد پر ووٹنگ ابھی تک نہیں ہو سکی ہے جب کہ بی جے پی اراکین اسمبلی آج ہی فلور ٹیسٹ کرانے پر زور ڈال رہے ہیں۔ دوسری طرف کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین اسمبلی نعرہ لگا رہے ہیں کہ انھیں انصاف چاہیے اور تحریک اعتماد پر بحث مکمل کی جانی چاہیے۔ اس درمیان کئی بار اسمبلی کی کارروائی میں ہنگامہ کی وجہ سے خلل پیدا ہوئی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا شرپسندانہ عمل کے خدشہ کے پیش نظر اسمبلی کے باہر کثیر تعداد میں پولس فورس تعینات ہے۔

Published: 22 Jul 2019, 11:10 AM IST

وزیر اعلیٰ نے فلور ٹیسٹ کے لیے مزید 2 دن طلب کیے

सीएम एचडी कुमारस्वामी ने फ्लोर टेस्ट के लिए 2 दिन का और समय मांगा है। उन्होंने कहा कि वे आज फ्लोर टेस्ट नहीं कर सकते हैं, उन्हें और समय की जरूरत है। वहीं स्पीकर ने कहा कि गंठबंधन सरकार को वादे के मुताबिक, आज फ्लोर टेस्ट कराना चाहिए।

Published: 22 Jul 2019, 11:10 AM IST

میں نے آج فلور ٹیسٹ کا وعدہ کیا ہے... اسپیکر

اسپیکر رمیش کمار نے اسمبلی کارروائی کے دوران کہا کہ ’’میں نے آج فلور ٹیسٹ کا وعدہ کیا ہے اور اتحادی لیڈروں نے اکثریت ثابت کرنے کی بات کہی ہے۔‘‘ حالانکہ دوسری طرف سدارمیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے عبوری حکم کے بعد فلور ٹیسٹ پر فیصلہ ہوگا۔

Published: 22 Jul 2019, 11:10 AM IST

اسمبلی کی کارروائی دوبارہ شروع، تحریک اعتماد پر ووٹنگ کا امکان کم

اسمبلی کی کارروائی 3.30 بجے کے بعد ایک بار پھر شروع ہوئی اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آج بھی تحریک اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو پائے گی۔ اسمبلی میں پارلیمانی امور کے وزیر کرشن بایر گوڑا نے تو اسپیکر سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ فلور ٹیسٹ کو روک کر پہلے اراکین اسمبلی کے استعفیٰ پر فیصلہ لیں۔

Published: 22 Jul 2019, 11:10 AM IST

اسمبلی کی کارروائی 3.30 بجے تک کے لیے ملتوی

تحریک اعتماد پر ابھی تک ووٹنگ نہیں ہو پائی ہے اور اس کے لیے کوئی وقت بھی فی الحال مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ فی الحال اسمبلی کی کارروائی 3.30 بجے تک کے لیے ملتوی ہے اور کارروائی شروع ہونے کے بعد ہی پتہ چل پائے گا کہ ووٹنگ آج ہوگی یا پھر مزید سیاسی ڈرامہ باقی ہے۔

Published: 22 Jul 2019, 11:10 AM IST

بی جے پی کو اعتراف کر لینا چاہیے کہ اس نے کرسی کے لیے باغی اراکین اسمبلی سے بات کی:شیو کمار

ایوان میں بولتے ہوئے کانگریس رکن اسمبلی ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ بی جے پی یہ کیوں نہیں اعتراف کرتی کہ اسے کرسی چاہیے۔ بی جے پی کیوں نہیں اعتراف کرتی کہ آپریشن کمل کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے۔ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ بی جے پی کو یہ بات اب مان لینی چاہیے کہ اس نے باغی اراکین اسمبلی سے بات کی ہے۔

Published: 22 Jul 2019, 11:10 AM IST

کرناٹک میں تحریک اعتماد پر تعطل جاری

بنگلورو: کرناٹک میں حکمراں کانگریس اور جنتادل (سیکولر) کے 14 اراکین اسمبلی کے اسمبلی رکنیت سے استعفی کی وجہ سے پیدا ہوئے سیاسی بحران کے درمیان اسمبلی میں وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی کی طرف سے تحریک اعتماد پیش کرنے کے بعد اس پر ووٹنگ پر تعطل جاری ہے۔

دراصل اسمبلی اسپیکر رمیش کمار نے ایوان کی کارروائی کو آج ہی ختم کرنے کے اشارے دیتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ آج کی کارروائی کے ایجنڈہ کو پورا کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامہ نگاروں سے کہا کہ ایوان کی کارروائی آج مکمل ہونے کی امید ہے۔

سپریم کورٹ میں کانگریس کی طرف سے عرضی داخل کر کے جمعرات کو جاری عبوری حکم پر وضاحت مانگے جانے کے سلسلہ میں پوچھے جانے پر رمیش کمار نے کہا کہ مجھے اس کی کوئی معلومات نہیں ہے۔

خیال رہے کہ کمارا سوامی کی طرف سے پیش تحریک اعتماد پر اب تک ووٹنگ نہیں ہوسکی ہے۔ اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی اس پر بلاتاخیر ووٹنگ کی مانگ کر رہی ہے جبکہ حکمراں اتحاد کی دونوں جماعتیں تاخیر کی پالیسی اختیار کر رہی ہیں۔ حکمراں اتحاد کو لگتا ہے کہ وہ وقت بڑھاکر باغی اراکین اسمبلی کو خیمے میں لانے میں کامیاب ہوجائے گا۔

Published: 22 Jul 2019, 11:10 AM IST

اسپیکر نے کہا، میں ممبئی میں بیٹھے ممبران اسمبلی کو آنے کے لئے نہیں کہوں گا

اسپیکر رمیش نے کہا کہ میں ممبئی میں بیٹھے ممبران اسمبلی کو آنے کے لئے پیغام نہیں دوں گا، وہپ جاری کرنا متعلقہ فریقوں کے رہنماؤں کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے،ِ اسپیکر نے کہا کہ وہپ کو 10 ویں شیڈول کے تحت تصور کیا جائے گا، یہ باغیوں کے لئے ایک پیغام ہے۔

Published: 22 Jul 2019, 11:10 AM IST

اسپیکر نے 23 جولائی کو باغی ممبران اسمبلی کو اپنے دفتر میں ملنے کے لئے بلایا

کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر رمیش کمار نے باغی ممبران اسمبلی کو 23 جولائی کو صبح 11 بجے اپنے دفتر میں ملنے کے لئے بلایا ہے، اتحاد کے رہنماؤں کی جانب سے باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے لئے دی گئی عرضی پر یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Published: 22 Jul 2019, 11:10 AM IST

کرناٹک فلور ٹیسٹ: باغی ممبران اسمبلی کی درخواست پر فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

کرناٹک کے باغی ممبران اسمبلی کی درخواست پر فوری طور پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے، عرضی میں اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا تھا کہ كماراسوامی حکومت کو شام 5 بجے عدم تحریک پر ووٹنگ کرانے کا حکم دیا جائے۔

Published: 22 Jul 2019, 11:10 AM IST

كماراسوامی حکومت کا فلور ٹیسٹ آج، ایوان میں پہنچے بی جے پی ممبر اسمبلی

کرناٹک اسمبلی میں كماراسوامی حکومت آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے کی امید ہے، ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوگی۔ اسمبلی میں بی جے پی کے رکن اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔

Published: 22 Jul 2019, 11:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Jul 2019, 11:10 AM IST