قومی خبریں

کرناٹک: 15 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان، 5 دسمبر کو ووٹنگ، 9 دسمبر کو نتائج

کرناٹک میں کانگریس ممبران اسمبلی نے استعفی دے دیا تھا، جس کے بعد كماراسوامی کی حکومت اقلیت میں آگئی تھی جس کے سبب انہیں استعفی دینا پڑا تھا، اس کے بعد 14 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا گیا تھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کرناٹک اسمبلی کی 15 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان ہو گیا ہے، کرناٹک کے چیف الیکشن افسر سنجیو کمار نے کہا، ’’5 دسمبر کو پولنگ اور 9 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی، اسی کے ساتھ ہی 11 نومبر سے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گی‘‘۔

Published: undefined

بتا دیں کہ کرناٹک میں کانگریس کے 17 ممبران اسمبلی نے پارٹی سے استعفی دے دیا تھا، جس کے بعد كماراسوامی کی حکومت اقلیت میں آگئی تھی اور انہیں سی ایم عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا، كماراسوامی کے استعفی کے بعد بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے ریاست میں اپنی حکومت بنائی تھی، تب بی جے پی پر یہ الزام لگا تھا کہ ان باغی ممبران اسمبلی سے پیسے کے دم پر استعفی دلوایا گیا ہے، بعد میں سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے بعد 14 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا گیا تھا، اب انہی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

Published: undefined

کرناٹک ضمنی انتخابات میں تشہیری مہم کے لئے حکمت عملی بنانے کے لئے بنگلور میں کانگریس لیڈروں نے آج کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ایک اجلاس کیا، اجلاس میں پارٹی لیڈر سدارميا، بی ہری پرساد، ڈی شیو کمار اور دنیش گڈو راؤ وغیرہ موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined