قومی خبریں

کیا کرناٹک حکومت مدارس پر پابندی عائد کرنے جا رہی ہے؟ محکمہ تعلیم سے سرگرمیوں پر مبنی رپورٹ طلب کی

کرناٹک حکومت نے جمعہ کے روز محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں مدارس کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے، جس سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے

مدرسہ میں تعلیم حاصل کرتے بچے / Getty Images
مدرسہ میں تعلیم حاصل کرتے بچے / Getty Images 

بنگلورو: کرناٹک حکومت نے جمعہ کے روز محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں مدارس کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے، جس سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ محکمہ تعلیم نے یہ مشق ہندو تنظیموں کی جانب سے ریاست میں مدارس پر پابندی لگانے کے مطالبے کے درمیان شروع کی ہے۔ ہندو تنظیموں کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ مدارس میں مشتبہ سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

حکومت نے محکمہ سے ریاست میں 960 مدارس کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مدارس کی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ پیش ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ مدارس پر پابندی لگائی جائے یا انہیں محکمہ تعلیم کے دائرہ اختیار میں لایا جائے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔