فائل تصویر آئی اے این ایس
بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور بزنس مین سنجے کپور 53 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ذرائع نے آج تک کو بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ پولو کھیل رہے تھے۔ سنجے کپور کی اس وقت پریا سچدیو سے شادی ہوئی وی تھی۔
Published: undefined
اداکار اور مصنف سہیل سیٹھ نے سنجے کی موت کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔ سنجے کپور نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل احمد آباد طیارہ حادثے پر ٹویٹ کیا تھا۔
Published: undefined
ایکس پر سنجے کپور کی آخری پوسٹ آج 12 جون، شام 5 بجے کے قریب احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے سے متعلق تھی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، 'احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کی انتہائی افسوسناک خبر ملی۔ میری تعزیت اور دعائیں تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ خدا انہیں اس مشکل وقت میں ہمت دے۔‘
Published: undefined
واضح رہے کہ کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی شادی سال 2003 میں ہوئی تھی لیکن کچھ ہی سالوں میں ان کا رشتہ ٹوٹ گیا اور 2014 میں ان کی طلاق ہو گئی۔کرشمہ اور سنجے کے دو بچے ہیں بیٹی سمیرا اور بیٹا کیان۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined