قومی خبریں

کرگل وجے دیوس: دراس میں کرگل وار میموریل پر تقریب کا اہتمام

دفاعی ترجمان عمران موسوی نے بیان میں کہا کہ تقریب میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کے روز دراس (کرگل) میں واقع کرگل وار میموریل پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Published: undefined

اس موقع پر لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے وار میموریل پر پھول مالا چڑھائی۔ بتا دیں کہ اس تقریب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو شرکت کرنا تھی لیکن ناساز موسمی حالات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ موصوف صدر نے بعد میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں واقع دیگر وار میموریل پر پھول مالا چڑھائی اور کرگل جنگ کے دوران ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

سری نگر میں مقیم دفاعی ترجمان عمران موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کے روز دراس میں واقع کرگل وار میموریل پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور وار میموریل پر پھول مالا چڑھائی۔

Published: undefined

انہوں نے بیان میں کہا کہ تقریب میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ 'اس سال کی کرگل وجے دیوس کی تقریبات دو طریقوں سے منفرد تھیں کیونکہ اس سال عین اسی موقع پر 'سوارنم وجے ورش فتح مشعل' کرگل وار میموریل پر پہنچ گئی۔ یہ 'فتح مشعل' سال 1971 ہند – پاک جنگ کے دوران ملک کی پچاس سالہ فتح کی یاد گار ہے'۔ موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ 26 جولائی کو کرگل وار میموریل پر منعقدہ تقریب کا آغاز چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی طرف سے 'سوارن وجے ورش فتح مشعل' کے استقبال سے ہوا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شمالی کمان کے جی او سی ان سی لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی، چودہویں کور کے جی او سی جنرل پی جی کے مینن، پندرہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور سولہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار اور دیگر فوجی و سول افسران، قربانی پیش کرنے والے فوجی جوانوں کے قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گہا کہ اس کے بعد وار میموریل پر فوجی وسول افسروں نے پھول مالائیں چڑھائیں اور قربانی پیش کرنے والے فوجی جوانوں کے اہل خانہ نے بھی اشک بار آنکھوں سے انہیں خراج پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں 26 جولائی کو سال 1999 میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانیں نچھاور کرنے والے جوانوں کو یاد کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined