کانوڑ یاترا کے دوران ہو رہی مار پیٹ اور ہنگامہ کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش پولیس نے سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سہارنپور رینج کے ڈی آئی جی ابھشیک سنگھ نے کانوڑ یاترا سے متعلق بنے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت افسران کو دے دی ہے۔ ڈاک کانوڑ سے متعلق بھی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق سہارنپور، شاملی اور مظفر نگر کی طرف سے کانوڑ یاترا میں کانوڑیوں کے لاٹھی ڈنڈے، ترشول اور ہاکی اسٹک لے کر چلنے پر پوری طرح پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بغیر سائلنسر کی بائک کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ابھشیک سنگھ نے رینج کے افسران کو سخت ہدایت دی ہے کہ کانوڑیوں سے اصولوں پر عمل کرایا جائے۔ انھوں نے سہارنپور، شاملی اور مظفر نگر کے افسران کے ساتھ ساتھ کانوڑ یاترا یونین سے جڑے لوگوں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ کی۔ اس میں انھوں نے سبھی سے ڈاک کانوڑ اور پیدل چلنے والے کانوڑیوں کے لیے جو اصول بنائے ہیں، ان سبھی اصولوں پر عمل کروانے کے لیے کہا ہے۔
Published: undefined
ابھشیک سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی کانوڑیا اپنی یاترا کے دوران ہاکی اسٹک، ترشول، لاٹھی و ڈنڈے لے کر نہ چلے۔ اس کے علاوہ کچھ ڈاک کانوڑیے بغیر سائلنسر کی بائک سے سفر کرتے ہیں، جس کی وجہ سے حادثات ہو جاتی ہیں۔ اس طرح کی بائک کا استعمال بالکل بھی نہ کریں، ورنہ اس طرح کی بائک کو ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔ بڑی گاڑیوں کے ذریعہ کانوڑ لانے والے لوگ اس کا سائز اور ڈی جے کی لمبائی و چوڑائی کا خیال رکھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined