قومی خبریں

کانپور تشدد: پیغمبر اسلام پر نازیبا تبصرہ کرنے کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر گرفتار

پیغمبر اسلام پر نازیبا تبصرہ کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈر کو یوپی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، یہ کارروائی کانپور میں ہونے والے تشدد کے بعد کی گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانپور: پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ پر نازیبا تبصرہ کے سلسلہ میں یوپی پولیس نے بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی کانپور تشدد کے بعد کی ہے۔ گرفتار کئے گئے بی جے پی لیڈر کا نام ہرشت سریواستو ہے اور وہ بی جے پی کی نوجوان ونگ (بھارتیہ جنتا یوا مورچہ) کا سابق ضلع سکریٹری ہے۔

Published: undefined

’این ڈی ٹی وی‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق پولیس یہ کارروائی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے سلسلہ میں کی ہے۔ کانپور کے پولیس کمشنر وجے مینا نے کہا کہ جو کوئی بھی مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرے گا، ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بی جے پی لیڈران نوپور شرما اور نوین کمار جندل کی طرف سے کئے گئے تبصرے پر تنازعہ اب تک جاری ہے۔ ایران، عراق، کویت، قطر، سعودی عرب، اومان، یو اے ای، اردن، افغانستان، بحرین، مالدیپ، لیبیا، انڈونیشیا، ملیشیا سمیت کم از کم 16 ممالک نے متنازعہ تبصرہ پر ہندوستان کے سامنے اپنا احجاج درج کرایا ہے۔ وہیں بی جے پی نے اپنی قومی ترجمان نوپور شرما کو معطل کر دیا ہے، جبکہ پارٹی کی دہلی یونٹ کے میڈیا انچارج نوین کمار جندل کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

غورطلب ہے کہ کانپور تشدد کے بعد یوپی حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 21 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ کانپور کی ڈی ایم نیہا شرما کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ کانپور، اترپردیش میں جمعہ کے روز پیغمبر اسلام کے خلاف بی جے پی ترجمان کے توہین آمیز ریمارکس کے خلاف احتجاج میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ متنازعہ بیان کے خلاف احتجاج میں جمعہ کی نماز کے بعد دکانیں بند کرانے کے دوران دو فرقوں کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ اس پر قابو پانے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پولیس نے اس تشدد کے سلسلے میں 30 سے ​​زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined