قومی خبریں

کانپور: ڈی ایم اور سی ایم او کے تنازعہ نے بی جے پی اراکین اسمبلی کو 2 گروپ میں تقسیم کیا

ڈی ایم جتیندر سنگھ کی کوششوں کے باوجود کانپور کے طبی شعبوں میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ اس کے بعد انہوں نے بے ضابطگیوں سمیت دیگر وجوہات کی بنیاد پر سی ایم او ہری دت کو کانپور سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔

<div class="paragraphs"><p>ڈی ایم کانپور جتیندر پرتاپ سنگھ اور سی ایم او ہری دت نیمی، تصویر بشکریہ ٹی وی 9 بھارت وَرش</p></div>

ڈی ایم کانپور جتیندر پرتاپ سنگھ اور سی ایم او ہری دت نیمی، تصویر بشکریہ ٹی وی 9 بھارت وَرش

 

ان دنوں اترپردیش کے کئی شہروں میں افسران کے درمیان تنازعہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کی شروعات لکھنؤ سے ہوئی تھی اور اب اعظم گڑھ ہوتے ہوئے کانپور پہنچ گئی ہے۔ کانپور میں ڈی ایم جتیندر پرتاپ سنگھ اور سی ایم او ڈاکٹر ہری دت نیمی کے درمیان تنازعہ کافی طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اب تو اس معاملہ میں عوامی نمائندے کی بھی انٹری ہو گئی ہے، ایک نے تو باقاعدہ ڈی ایم کی حمایت کر دی ہے اور سی ایم او کو ہٹانے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

دراصل ڈی ایم جتیندر سنگھ کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی کانپور کے طبی شعبوں میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ اس کے بعد انہوں نے بے ضابطگیوں اور لاپروائیوں سمیت دیگر وجوہات کی بنیاد پر سی ایم او ہری دت نیمی کو کانپور سے ہٹانے کی سفارش انتظامیہ سے کر دی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سی ایم او کے کئی آڈیو وائرل ہوئے، جس میں ڈی ایم جتیندر سنگھ کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کیے جا رہے تھے۔ اس کے علاوہ الٹراساؤنڈ سنٹر کو منظوری دینے کی قیمت اور پیسے کمانے کے طریقے جیسی باتیں بھی کی گئی تھیں۔ حالانکہ سی ایم او ہری دت نیمی نے بتایا کہ یہ آڈیو ان کا نہیں ہے۔

Published: undefined

ڈی ایم اور سی ایم او تنازعہ میں اب عوامی نمائندے بھی 2 گروپ میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ ایک طرف جہاں ڈی ایم نے سی ایم او کو ہٹانے کی سفارش انتظامیہ سے کی ہے، تو وہیں دوسری جانب اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا، ایم ایل سی ارون پاٹھک اور رکن اسمبلی سریندر میتھانی نے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کو ایک خط لکھا ہے۔ اس میں ان لوگوں نے گزارش کی ہے کہ سی ایم او ہری دت نیمی کو کانپور میں ہی برقرار رہنے دیا جائے۔

Published: undefined

اس درمیان بٹھور سے بی جے پی رکن اسمبلی ابھجیت سنگھ سانگا نے ڈی ایم کی حمایت میں ایک خط وزیر اعلیٰ یوگی کو لکھا ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ’’سی ایم او ڈاکٹر ہری دت نیمی کے تحفظ میں سینکڑوں پرائیویٹ اسپتال غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں۔ ضلع کے پرائیویٹ اسپتالوں کو سی ایم او سے تحفظ حاصل ہونے کی وجہ سے مریضوں سے من مانی رقم وصول کی جا رہی ہے۔ مذکورہ غیر قانونی پرائیویٹ اسپتالوں سے ڈاکٹر ہری دت نیمی بہت سارا پیسہ اکٹھا کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined