قومی خبریں

کمل ناتھ اور دگوجے کی کسانوں کے امور پر شیوراج سے ملاقات

دگ وجے سنگھ کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں شیوراج سنگھ چوہان سے کافی عرصے سے وقت مانگ رہے تھے۔ دو روز قبل انہوں نے اس معاملے پر دھرنا بھی دیا تھا۔

کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے آج یہاں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کمل ناتھ اور سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ نے ملاقات کرکے کسانوں سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمل ناتھ اور دگ وجے سنگھ کی ٹیم اور سوٹھالیہ پروجیکٹوں سے متاثر تقریباً دو درجن کسانوں کے ساتھ چوہان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے پہنچے۔ اس دوران کسانوں نے خود اپنے مسائل چوہان کو بتائے۔ ذرائع کے مطابق شیوراج چوہان نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Published: undefined

دگ وجے سنگھ کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں شیوراج سنگھ چوہان سے کافی عرصے سے وقت مانگ رہے تھے۔ دو روز قبل انہوں نے اس معاملے پر دھرنا بھی دیا تھا۔ اس وقت دگ وجے سنگھ کو اتوار کو ملنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ لیکن آج دگ وجے سنگھ کے ساتھ کمل ناتھ بھی چوہان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined