قومی خبریں

ملک بھر میں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری، 17 جون کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

بنگال کے ڈاکٹروں کی حمایت میں ملک بھر کے ڈاکٹروں کا احتجاجی مظاہرہ آج بھی جاری رہے گا۔ اس درمیان آئی ایم اے نے تین دنوں کے ملک گیر احتجاجی مظاہرہ کے ساتھ 17 جون کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مغربی بنگال میں ڈاکٹروں اور ریاستی حکومت کے درمیان رسہ کشی اب بھی جاری ہے۔ وہاں کے ڈاکٹر اب بھی احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ملک میں ڈاکٹروں کی سرکردہ تنظیم آئی ایم اے یعنی انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن نے انٹرنس اور ڈاکٹروں کے خلاف تشدد پر کنٹرول کے لیے ایک مرکزی قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سات سال کی سزا ہونی چاہیے۔

Published: undefined

آئی ایم اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ سے شروع ہوا احتجاجی مظاہرہ ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رہے گا۔ اس کے پیش نظر ڈاکٹر سیاہ رنگ کے بِلّے لگائیں گے اور دھرنا دینے کے علاوہ امن مارچ بھی نکالیں گے۔ آئی ایم اے کے جنرل سکریٹری آر وی اسوکن کا کہنا ہے کہ آئی ایم اے ’این آر ایس میڈیکل کالج‘ میں پرتشدد بھیڑ کا شکار بنے ڈاکٹر پریباہا مکھرجی کے تئیں ہوئے سلوک کی مذمت کرتی ہے۔

Published: undefined

آئی ایم اے نے پیر کو سبھی اسپتالوں اور صحت مراکز میں غیر ضروری خدمات کو قومی سطح پر روک کا اعلان کیا ہے۔ صبح 6 بجے سے او پی ڈی خدمات بند کر دی جائیں گی اور اس دوران ایمرجنسی خدمات کم کرتی رہیں گی۔

Published: undefined

10 جون کو مغربی بنگال میں کولکاتا کے نیل رتن سرکار میڈیکل کالج میں علاج کے دوران ایک شخص کی موت کے بعد اس معاملے نے طول پکڑا تھا۔ موت سے ناراض اہل خانہ نے ڈاکٹروں کو نازیبا الفاظ کہے تھے۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے معافی مانگنے کو کہا تھا لیکن بعد میں معاملہ گرما گیا اور کچھ ہی دیر میں بھیڑ نے اسپتال پر ہتھیاروں سمیت حملہ کر دیا۔ اس حملے میں دو جونیئر ڈاکٹر سنگین طور پر زخمی ہو گئے تھے اور کئی دیگر ڈاکٹروں کو بھی چوٹ آئی تھی جس کے بعد جونیئر ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے تھے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کے جن اسپتالوں کے ڈاکٹر ہڑتال پر شامل رہیں گے۔، ان میں ایمس، صفدر جنگ اسپتال، بابا صاحب امبیڈکر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل، ہندو راؤ اسپتال، بی ایم ایچ دہلی، دین دیال اپادھیائے، سنجے گاندھی میموریل اسپتال، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اینڈ ایسو سی ایٹڈ اسپتال، انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن بیہیویر اینڈ الائیڈ سائنسز (آئی ایچ بی اے ایس)، شری دادا دیو ماتری ایوم ششو چکتسالیہ، ناردرن ریلوے سنٹرل ہاسپیٹل، ای ایس آئی سی ہاسپیٹل، چچا نہرو بال چکتسالیہ، گرو تیگ بہادر ہاسپیٹل اور گرو گووند سنگھ ہاسپیٹل سمیت دوسرے اسپتال شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined