قومی خبریں

جانسن اگلے ہفتے مودی سے کریں گے ملاقات

جانسن نے اتوار کو کہا کہ میرا دورہ ہندوستان ان شعبوں کو تیز کرے گا جو دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے واقعی اہمیت رکھتے ہیں، روزگار کی تخلیق اور اقتصادی ترقی سے لے کر توانائی کی حفاظت اور دفاع تک۔

پی ایم مودی اور بورس جانسن
پی ایم مودی اور بورس جانسن تصویر آئی اے این ایس

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے اور نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہا کہ ’’یہ دورہ 21 اپریل کو احمد آباد میں سرکردہ تاجروں سے ملنے اور برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی، اور عوام سے عوام کے تعلقات پر بات چیت کے لیے شروع ہوگا۔" یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی برطانوی وزیر اعظم گجرات کا دورہ کرے گا۔

Published: undefined

بورس جانسن سے توقع ہے کہ وہ گجرات میں سائنس، صحت اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ اور ہندوستان میں کلیدی صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مجانسن 22 اپریل کو نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما برطانیہ اور ہندوستان کی دفاعی، سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر گہرائی سے بات چیت کریں گے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان قریبی شراکت داری کو مضبوط بنانا اور ہند-بحرالکاہل کے خطے میں سیکورٹی تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔

Published: undefined

برطانیہ کی حکومت کے مطابق، بورس جانسن اپنے دورہ ہندوستان کے دوران آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کو آگے بڑھائیں گے، جس سے 2035 تک دو طرفہ تجارت میں سالانہ 28 بلین پاؤنڈ (36.5 بلین ڈالر) اضافے کی توقع ہے۔ جانسن نے اتوار کو کہا، "میرا دورہ ہندوستان ان شعبوں کو تیز کرے گا جو دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے واقعی اہمیت رکھتے ہیں، روزگار کی تخلیق اور اقتصادی ترقی سے لے کر توانائی کی حفاظت اور دفاع تک"۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ اور ہندوستان نے جنوری میں باضابطہ طور پر آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت شروع کی تھی۔ دونوں ممالک نے گزشتہ سال مئی میں پی ایم مودی اور پی ایم جانسن کے ذریعہ اعلان کردہ اسٹریٹجک پلان کے تحت 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined