رانچی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔
Published: undefined
عدالت نے شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چائیباسا ضلع میں واقع ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف 27 فروری کو غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ اس پر روک لگانے کے لئے راہل گاندھی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Published: undefined
راہل گاندھی کے خلاف چائیباسا کے رہائشی پرتاپ کٹیار نامی شخص کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سال 2018 میں کانگریس کے اجلاس کے دوران بی جے پی کے اس وقت کے قومی صدر امت شاہ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرہ کیا گیا تھا تھا۔
راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس میں کوئی قاتل قومی صدر نہیں بن سکتا۔ کانگریس کے لوگ کسی قاتل کو قومی صدر کے طور پر قبول نہیں کر سکتے، یہ بی جے پی میں ہی ممکن ہے۔
Published: undefined
اس شکایت کے بعد چائیباسا کورٹ نے راہل گاندھی کے خلاف اپریل 2022 میں ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ بعد میں کورٹ نے فروری 2024 میں ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا۔ راہل گاندھی کے وکیل نے اس پر کورٹ میں درخواست پیش کرتے ہوئے جسمانی طور پر حاضر ہونے سے استثنا مانگا تھا۔ درخواست خارج ہونے پر انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined