قومی خبریں

جیوف ایلارڈائس آئی سی سی کے سی ای او مقرر

ایلارڈائس نے کہا کہ میری مسلسل توجہ اپنے کھیل کے لیے صحیح کام کرنے اور طویل مدتی کامیابی کے ساتھ کھیل کو استحکام فراہم کرنے کے لیے اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مرکوز رہے گی۔

جیوف ایلارڈائس، تصویر آئی اے این ایس
جیوف ایلارڈائس، تصویر آئی اے این ایس 

دبئی: آٹھ ماہ سے زائد عرصے تک عبوری سی ای او کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد جیوف ایلارڈس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا باقاعدہ سی ای او نامزد کیا گیا ہے۔ ایلارڈائس نے مارچ میں منو ساہنی کی معطلی کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ آسٹریلیا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر الارڈائس نے اس سے قبل آٹھ سال تک آئی سی سی کے جنرل منیجر (کرکٹ) کے طور پر خدمات انجام د ی تھی۔ انہوں نے ماضی میں بھی کرکٹ آسٹریلیا میں اسی طرح کا کردار ادا کیا تھا۔

Published: undefined

ایلارڈائس نے کہا، "میری مسلسل توجہ اپنے کھیل کے لیے صحیح کام کرنے اور طویل مدتی کامیابی کے ساتھ کھیل کو استحکام فراہم کرنے کے لیے اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مرکوز رہے گی۔ میں گزشتہ آٹھ ماہ میں اپنے عزم اور حمایت کے لئے آئی سی سی کے عملے کا شکریہ ادا کرتا چاہتا ہوں۔ اور میں اس طرح کی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ کرکٹ کی خدمت جاری رکھنا چاہتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

آئی سی سی کے صدر گریگ بارکلے نے کہا "مجھے خوشی ہے کہ جیوف نے مستقل بنیاد پر یہ کردار ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں انتہائی مشکل دور میں زبردست قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اگلی دہائی کے لیے کھیل کو نئی شکل دینے کے لیے ہمارے اراکین کے ساتھ کام کرنے کے لیے وہ صحیح شخص ہیں۔‘‘ منوساہنی کو سب سے پہلے آئی سی سی نے مارچ میں چھٹی پر جانے کے لیے کہا تھا۔ آئی سی سی بورڈ کے فیصلے کے بعد جولائی میں انہیں باضابطہ طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined