قومی خبریں

جے ڈی یو صدر نے بہار بلدیاتی انتخابات کو لے کر بی جے پی پر کیا طنز، کہا- ’سازش ناکام ہوگئی‘

للن سنگھ نے کہا کہ بی جے پی میونسپل انتخابات میں انتہائی پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن ختم کرنے اور انتخابات کو روکنے کی کوشش میں ناکام رہی۔

للن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
للن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس 

پٹنہ: بہار میں بلدیاتی انتخابات پر سیاست شروع ہوگئی، جو لگاتار جاری ہے۔ اس حوالے سے پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا، جے ڈی یو کے صدر للن سنگھ نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی انتخابات کو روکنے کی سازش ناکام ہو گئی ہے۔ للن سنگھ نے کہا کہ بی جے پی میونسپل انتخابات میں انتہائی پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن ختم کرنے اور انتخابات کو روکنے کی کوشش میں ناکام رہی۔

Published: undefined

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ میں سابق نائب وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’’سشیل جی، بی جے پی میونسپل انتخابات میں انتہائی پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن کو ختم کرنے اور انتخابات کو روکنے کی اپنی کوشش میں ناکام ہو گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے اور سنگل پوسٹ پر ریزرویشن ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں فوری سماعت کے لیے دائر کی گئی ایس ایل پی پر سماعت سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سازش بے نقاب اور کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے بہار میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں ریاستی الیکشن افسر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت طے شدہ تاریخ پر ہی ہوگی۔ وہیں، بہار الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined