
فائل تصویر آئی اے این ایس
بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان پٹنہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی اور این ڈی اے امیدوار اننت سنگھ کو موکاما دلارچند یادو قتل کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ پٹنہ کے ایس ایس پی کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم ہفتہ یعنی ایک نومبر کی رات دیر گئے کارگل مارکیٹ پہنچی اور اننت سنگھ کو حراست میں لے لیا۔
Published: undefined
یہ کارروائی ان رپورٹوں کے بعد کی گئی ہے کہ اننت سنگھ قتل کیس میں ملزم کے طور پر نامزد ہونے کے بعد جلد ہی پولیس گرفتار کر سکتی ہے۔ پٹنہ ایس ایس پی کی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور بعد میں کارگل مارکیٹ سے انہیں گرفتار کر لیا۔پٹنہ کے ایس ایس پی نے بتایا کہ اننت سنگھ کے دو حامی رنجیت اور منی کانت ٹھاکر کو اننت سنگھ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اس واقعے میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
Published: undefined
یہ واقعہ جمعرات کو موکاما میں این ڈی اے امیدوار اننت سنگھ اور جن سورج کے امیدوار کے حامیوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد شروع ہوا۔ اس جھڑپ میں جن سوراج کے حامی دلارچند یادو مارے گئے تھے۔قتل نے نیا موڑ اُس وقت لیا جب دلار چند یادیو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہوئی۔ ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یادیو کی موت گولی لگنے سے ہوئی، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ گاڑی سے ٹکرانا بتایا گیا۔
Published: undefined
بہار اسمبلی انتخابات کی ہلچل کے درمیان ہونے والے اس قتل نے ریاست کے سیکورٹی نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جانچ بہار پولس سی آئی ڈی ٹیم کو سونپی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined