قومی خبریں

جواہر لال نہرو کا یومِ پیدائش: وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت اہم شخصیات کا خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت اہم سیاسی لیڈران کی جانب سے سلام پیش کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے

پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کرتیں کانگریس صدر سونیا گاندھی / ٹوئٹر
پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کرتیں کانگریس صدر سونیا گاندھی / ٹوئٹر 

نئی دہلی: ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر کی اہم شخصیات انہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت اہم سیاسی لیڈران کی جانب سے سلام پیش کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے مختصر پیغام میں لکھا، ’’پنڈت جواہر لال نہرو جی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت۔‘‘

Published: 14 Nov 2021, 9:38 AM IST

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پنڈت جواہر لال نہرو کی دہلی کے ’شانتی ون‘ میں واقع آخری آرام گاہ پر پہنچ کر انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ قبل ازیں، کانگریس پارٹی کی جانب سے بھی نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Published: 14 Nov 2021, 9:38 AM IST

پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا، ’’پنڈت جواہر لال نہرو جی کا پیغام موجودہ حالات میں مزید اہم ہو جاتا ہے۔ ہمیں اپنی آزادی کو مضبوط کرنا ہے، اپنی یکجہتی کو قائم رکھتے ہوئے تقسیم کاری قوتوں کے خلاف لڑنا ہے۔ پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر نہیں یہ ان کے لئے حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔‘‘

Published: 14 Nov 2021, 9:38 AM IST

خیال رہے کہ پنڈت نہرو 14 نومبر 1889 کو الہ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں بچوں سے بہت زیادہ لگاؤ ​​تھا۔ بچے انہیں چاچا نہرو کہتے تھے اور ان کا یوم پیدائش یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔1947 میں ملک کی آزادی کے بعد پنڈت نہرو پہلے وزیر اعظم بنے تھے اور 1964 میں اپنی وفات تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

Published: 14 Nov 2021, 9:38 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Nov 2021, 9:38 AM IST