قومی خبریں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم کو توڑ کر بنایا جائے گا ’اسپورٹس سٹی‘، 5 سال میں منصوبہ کی تکمیل کا امکان

اسپورٹس سٹی میں کھلاڑیوں کے لیے فائیو اسٹار ہوٹل، مال، سویمنگ پُل، اسپورٹس ٹریننگ سنٹر، انڈور اور آؤٹ ڈور گیم کے لیے سہولیات، ٹینس لان اور والی بال کورٹ سمیت دیگر کھیل کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

<div class="paragraphs"><p>جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم، تصویر سوشل میڈیا بشکریہ&nbsp;@Indianinfoguide</p></div>

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم، تصویر سوشل میڈیا بشکریہ @Indianinfoguide

 

ملک کی راجدھانی دہلی کے مشہور جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم کو جلد ہی توڑنے کا کام شروع کیا جائے گا۔ وزرات کھیل کے ذرائع کے مطابق اس اسٹیڈیم کی جگہ ایک اسپورٹس سٹی بنایا جائے گا۔ وزارت نے اس کا مکمل خاکہ بھی تیار کر لیا ہے۔ اس اسپورٹس سٹی کو ورلڈ کلاس انفراسٹرکچر کے تحت بنایا جائے گا، جس میں بڑے کھیلوں کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جوار لعل نہرو اسٹیڈیم میں کئی قومی اور بین الاقوامی مقابلے ہوتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب وزارت کھیل نے اسے اسپورٹس سٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے وزارت کھیل قطر اور آسٹریلیا کی اسپورٹس سٹیز کا جائزہ لے رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ قطر اور آسٹریلیا کی اسپورٹس سٹیز میں کئی بین الاقوامی میچ ہو چکے ہیں، جہاں عالمی معیار کی تمام سہولیات بھی موجود ہیں۔ وزارت کی ٹیم اس کا جائزہ لینے کے بعد ایک رپورٹ تیار کرے گی، اسی کی بنیاد پر ہی اس منصوبہ کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Published: undefined

وزارت کھیل کے ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم کے 102 ایکڑ کا مکمل علاقہ پھر سے تعمیر کیا جائے گا۔ فی الحال اس منصوبہ پر ایک تجویز کے تحت ہی کام کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منصوبے کی ٹائم لائن کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ اسٹیڈیم کے ہر حصہ کو پہلے توڑا جائےگا، جس میں اسٹیڈیم کے اندر موجود تمام دفاتر شامل ہیں۔ اس میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھی شامل ہیں۔ ان دونوں دفاتر کو دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ اسپورٹس سٹی ورلڈ کلاس انفراسٹرکچر کے تحت بنایا جائے گا، جس میں نہ صرف ٹریننگ بلکہ بڑے ایونٹس بھی کرائے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ یہاں کرکٹ، ایکواٹکس، ٹینس اور ایتھلیٹکس جیسے کھیلوں کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ اسپورٹس سٹی دیگر اسٹیڈیم سے بالکل مختلف ہوگا۔ یہاں کھلاڑیوں کے رہنے کے لیے بھی سوسائٹی تیار کی جائے گی، تاکہ بیرون ملک سے آنے والے کھلاڑیوں کو ہوٹل جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

Published: undefined

اسپورٹس سٹی میں کھلاڑیوں کے لیے فائیو اسٹار ہوٹل، مال، سویمنگ پُل، اسپورٹس ٹریننگ سنٹر، انڈور اور آؤٹ ڈور گیم کے لیے سہولیات، ٹینس لان، والی بال کورٹ، فٹ انڈیا زون، کڈز زون، پلے ایریا اور ہاسٹل سمیت دیگر کھیل کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسپورٹس سٹی کو بنانے میں 5 سال سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

Published: undefined