قومی خبریں

جموں وکشمیرمیں 25 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئے گی: لیفٹیننٹ گورنر

نئی انڈسٹریل پالیسی کے نافذ ہونے کے بعد جمو ں و کشمیرمیں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز اور کولڈ سٹوریج یونٹس کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔

فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ڈی ڈی نیوز
فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ڈی ڈی نیوز 

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاہے کہ جموں و کشمیر میں اسی ماہ نئی انڈسٹریل پالیسی نافذ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے نفاذ سے اس یونین ٹریٹری میں اگلے تین سال کے دوران 25 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کو یہاں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں بولتے ہوئے کہا: 'نئی انڈسٹریل پالیسی اسی مہینے میں نافذ ہوگی۔ میں نے اس پالیسی کے مسودے کو دیکھا ہے۔ شاید ہی ملک کی دوسری ریاست کی انڈسٹریل پالیسی ایسی ہو'۔

Published: undefined

انہوں نے کہا: 'اس پالیسی کی بدولت آنے والے تین برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں 25 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔ اس پالیسی کے نافذ ہونے کے بعد یہاں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز اور کولڈ سٹوریج یونٹس کی کمی محسوس نہیں ہوگی'۔

Published: undefined

منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو کاروباری زندگی اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کاروبار شروع کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا: 'میں کل بانڈی پورہ میں تھا۔ وہاں ایک نوجوان نے مجھ سے ملاقات کی۔ مذکورہ نوجوان شہد کی مکھیاں پالنے کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے بڑے فخر سے بتایا کہ وہ ہر سال آٹھ لاکھ روپے کما لیتے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے گاؤں کے کچھ نوجوانوں کو بھی اس کام کے ساتھ وابستہ کیا ہے۔ مجھے ان کا جذبہ دیکھ کر اطمینان ہوا کہ یہاں کے لوگ کچھ کرنا چاہتے ہیں'۔

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا: 'اگر یہاں کے نوجوان ایسے کام شروع کریں گے تو پیسے کی کمی ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ جس نوجوانوں کو بھی کوئی کام شروع کرنے کے لئے پیسے چاہئیں جموں و کشمیر انتظامیہ اسے درکار رقم فراہم کرے گی'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined