قومی خبریں

جموں وکشمیر کی قانون ساز کونسل 62 سال بعد تحلیل

حکومت نے جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ کی دفعہ 57 کے تحت زائد از چھ دہائی پرانی ریاستی قانون ساز کونسل کو تحلیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: حکومت نے جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ کی دفعہ 57 کے تحت زائد از چھ دہائی پرانی ریاستی قانون ساز کونسل کو تحلیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Published: 18 Oct 2019, 2:57 PM IST

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق کونسل کے تمام ملازمین کو 22 اکتوبر 2019ء تک جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے اور کونسل کی تمام گاڑیاں سٹیٹ موٹر گراجز کو منتقل ہوں گی۔

Published: 18 Oct 2019, 2:57 PM IST

حکم نامے کے مطابق کونسل کے سیکرٹری کونسل کی عمارت اور دیگر سازو سامان ڈائریکٹر ایسٹیٹس کی تحویل میں دیں گے۔ علاوہ ازیں کونسل کے سیکرٹری کونسل کے تمام ریکارڈ کو محکمہ قانون و انصاف و پارلیمانی امور کو منتقل کریں گے۔

Published: 18 Oct 2019, 2:57 PM IST

تنظیم نو ایکٹ کی دفعہ 57 کے مطابق قانون ساز کونسل کی تحلیل کے ساتھ ہی اس کے اراکین اپنی ذمہ داریوں سے خود بہ خود فارغ ہوجائیں گے۔ ایکٹ میں کونسل سے کہا گیا تھا کہ وہ تمام زیر التوا بلوں کو 31 اکتوبر سے قبل ہی نپٹائیں۔

Published: 18 Oct 2019, 2:57 PM IST

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو ریاست کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے ہٹادی اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام والے علاقے بنانے کا اعلان کیا۔ وادی کشمیر میں تب سے لیکر اب تک ہڑتال اور انٹرنیٹ خدمات پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر ہے۔

Published: 18 Oct 2019, 2:57 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Oct 2019, 2:57 PM IST