
فائل تصویر آئی اے این ایس
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بدھ کی صبح پاکستان کی جانب سے کی گئی شدید گولہ باری کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں نے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق وینٹی لیٹرز، ادویات، اور بستروں سمیت دیگر اہم طبی وسائل پوری طرح سے فعال حالت میں رکھے گئے ہیں۔
Published: undefined
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وریندر تریسال نے بتایا، ’جی ایم سی جموں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ اسپتال میں وینٹی لیٹرز اور مانیٹرز سے لیس منی آئی سی یوز قائم کیے گئے ہیں، جب کہ تمام طبی عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اسپتال میں نہ صرف بستر اور وارڈز فعال رکھے گئے ہیں بلکہ تمام ضروری ادویات، آکسیجن سپلائی، اور طبی آلات بھی وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر تریسال کے مطابق، جی ایم سی نے 200 سے زائد بستر ہنگامی حالات کے لیے مختص کیے ہیں۔
Published: undefined
یہ تیاریاں اس وقت کی گئی ہیں جب بدھ کی صبح ایل او سی پر پاکستانی فوج نے شدید شیلنگ کا آغاز کیا۔ اس حملے میں کم از کم 12 شہری جاں بحق اور 57 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔سرحدی اضلاع پونچھ، راجوری، سانبہ، اور کٹھوعہ کے اسپتالوں میں بھی طبی عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
Published: undefined
یاد رہے کہ یہ شیلنگ ہندوستان کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیے گئے ’آپریشن سندور‘ کے بعد شروع ہوئی، جس میں نو اہداف کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔جی ایم سی جموں اس وقت جموں خطے کا سب سے بڑا طبی مرکز ہے جو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined