قومی خبریں

جموں: امرتسر سے ویشنو دیوی مندر جا رہی عقیدت مندوں کی بس کھائی میں گری، 8 افراد کی موت، 30 زخمی

جموں کے ایس ایس پی چند کوہلی نے بتایا کہ بس امرتسر سے ماتا ویشنو دیوی مندر کٹرا کی طرف جا رہی تھی، اسی دوران بس جھجر کوٹلی پل پر کھائی میں جا گیر، زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

جموں: جموں میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ پنجاب کے امرتسر سے ماتا ویشنو دیوی مندر کٹرا جا جا رہے عقیدت مندوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

جموں کے ایس ایس پی چندن کوہلی نے بتایا کہ بس امرتسر سے ماتا ویشنو دیوی مندر کٹرا کی طرف جا رہی تھی۔ اس دوران جھجر کوٹلی پل پر بس کھائی میں گر گئی۔ زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

حادثے کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے بعد بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے کے بعد نیم فوجی دستوں اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو موقع پر بلایا گیا۔ کافی دیر تک نیم فوجی دستوں اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کیا اور زخمیوں اور مرنے والوں کو بس سے باہر نکالا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined