
ایل او سی پر فائرنگ / آئی اے این ایس
جموں: جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ شب پاکستانی فوج نے اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا ہندوستانی فوج نے کرارا جواب دیا۔ فوجی ذرائع نے بتایا ' 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی پاکستانی فوج نے جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر بے ضبط فائرنگ اور گولہ باری کی'۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج متناسب طریقے سے جواب دے رہی ہے۔
Published: undefined
ادھر جموں وکشمیر کے کئی اضلاع میں بدھ کو تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے ہیں۔ صوبائی کمشنر جموں نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ' موجودہ صورتحال کے پیش نظر جموں، سانبہ، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ میں تمام اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے'۔
کشمیر میں بارہمولہ اور کپوارہ اضلاع سے شدید گولہ باری کی اطلاع ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ رات گیارہ بجے ہونے والی شدید گولہ باری سے کئی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے سرحدی اضلاع کپوارہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کی وادی گریز میں اسکولوں کو بھی بند کردیا ہے۔
Published: undefined
وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے 'آپریشن سندور' شروع کیا، جہاں سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت کی گئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ 22 اپریل کو پہلگام میں بہیمانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوا تھا جس میں 25 سیاحوں اور ایک مقامی باشندے کی موت ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined