قومی خبریں

جموں و کشمیر: باندی پورہ میں سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ سے حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، 4 زخمی

باندی پورہ ضلع میں جمعہ کو دہشت گردوں نے پولیس-بی ایس ایف کی ایک مشترکہ ٹیم پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک ایس پی او شہید ہو گیا اور سیکورٹی فورس کے چار دیگر جوان زخمی ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں و کشمیر کے باندی پورہ ضلع میں جمعہ کو دہشت گردوں نے پولیس-بی ایس ایف کی ایک جوائنٹ ٹیم پر گرینیڈ سے حملہ کر دیا۔ اس واقعہ میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک اسپیشل پولیس افسر (ایس پی او) شہید ہو گیا جب کہ سیکورٹی فورس کے چار دیگر جوان زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

اس حملہ کے تعلق سے سینئر افسران نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو جانکری دیتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورس کی ایک ٹیم پر دہشت گردوں کے ذریعہ گرینیڈ پھینکا گیا۔ اس واقعہ میں سیکورٹی فورس کے پانچ جوان زخمی ہوئے گئے اور بعد میں ایس پی او نے دم توڑ دیا۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ فورس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی گھیرابندی کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے مہم شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined