قومی خبریں

جموں و کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر شدید گولہ باری، ایک معمر خاتون جاں بحق

بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹرس میں پاکستان کی طرف سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو قریب 2 بجے ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال گولہ باری شروع کی گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار ایک معمر خاتون ہلاک جبکہ ایک دیگر شدید زخمی ہوگئی ہے۔

جموں میں تعینات دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں پاکستان کی طرف سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو قریب دو بجے ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال گولہ باری شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہلکے ہتھیاروں کے علاوہ مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا۔

Published: undefined

دفاعی ترجمان نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج نے بھی پاکستانی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا اور گولہ باری کا سلسلہ رات کے قریب دو بج کر 45 منٹ پر رک گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری کے نتیجے میں 65 سالہ معمر خاتون ریشم بی زوجہ محمد اعظم ہلاک جبکہ دوسری ایک 60 سالہ معمر خاتون حکام بی زوجہ محمد صارف زخمی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی خاتون کو علاج و معالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سینئر سول و پولس عہدیداروں نے رات کے وقت ہی متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کروایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کو ابتدائی ریلیف بھی فراہم کی گئی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی پر شدید شبانہ گولہ باری کی وجہ سے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں کے نزدیک رہائش پزیر لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید متاثرہ علاقوں کے رہائشی رات کی تاریکی میں ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور سال رواں کے آغاز سے ہی کورونا وبا پھیلنے کے باوصف بھی طرفین کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر نوک جھونک کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امسال اب تک طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے زائد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں دونوں ممالک کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان