قومی خبریں

ٹرمپ بارہا کہہ رہے ہیں ہندوستان نے جنگ میرے کہنے پر روکی، وزیر اعظم اب تک خاموش کیوں؟ جے رام رمیش

ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ہندوستان نے پاکستان سے جنگ ان کی درخواست پر روکی تھی۔ جس کے بعد جے رام رمیش نے مودی سے سوال کیا کہ وہ ٹرمپ کے اس بیان کی دو ٹوک تردید کیوں نہیں کرتے!

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ روکنے میں اپنے کردار کا دعویٰ کیا ہے، جس پر کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر وزیر اعظم ٹرمپ کے بارہا کیے گئے دعوے کی کھل کر تردید کیوں نہیں کر پا رہے۔

Published: undefined

امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ اگر ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا تو ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد تک درآمدی محصول (ٹیرف) عائد کیا جا سکتا ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان پر 20 سے 25 فیصد ٹیرف لگ سکتا ہے، تو انہوں نے کہا، ’’ہاں، مجھے ایسا لگتا ہے۔ ہندوستان میرا دوست ہے۔ انہوں نے میری درخواست پر پاکستان کے ساتھ جنگ روک دی تھی لیکن تجارتی معاہدہ ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ ہندوستان نے تقریباً ہر ملک سے زیادہ محصولات عائد کیے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر جے رام رمیش نے سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’یہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر وہی دعویٰ دہرا رہے ہیں۔ کل لوک سبھا میں وزیر اعظم نے اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی لیکن سوال اپنی جگہ برقرار ہے- نریندر مودی اپنے ’دوست‘ ٹرمپ کے اس بیان کی صاف الفاظ میں تردید کیوں نہیں کرتے؟‘‘

جے رام رمیش نے یاد دلایا کہ ٹرمپ اب تک کم از کم 30 مرتبہ مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر یہ بات کہہ چکے ہیں، چاہے وہ امریکہ ہو، سعودی عرب، قطر یا برطانیہ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی مسلسل خاموشی اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ ایک کمزور موقف پر کھڑے ہیں اور بہت کچھ ہے جو وہ عوام سے چھپانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کا مؤقف ہے کہ یہ کوئی معمولی یا سیاسی بیان نہیں بلکہ قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور خودمختاری سے جڑا معاملہ ہے۔ ایک غیر ملکی سربراہِ مملکت کا یہ دعویٰ کہ ہندوستان نے اس کے کہنے پر جنگ روکی، نہایت سنگین بات ہے اور وزیر اعظم کو اس پر وضاحت دینی چاہیے۔

سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات قریب ہیں اور ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں ایسے بیانات دے کر عالمی سطح پر اپنی ساکھ مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن ہندوستانی قیادت کی خاموشی اس بیان کو مزید اہم بنا رہی ہے۔ جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ اگر مودی جی واقعی ہندوستانی خودمختاری کے محافظ ہیں تو انہیں فوراً اس بیان کو جھوٹ قرار دینا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined