قومی خبریں

جگن کی کابینہ کا پیر کو اجلاس، اہم امور پر کیا جائے گا تبادلہ خیال 

وزیر اعلی جگن موہن نے پہلے ہی آشا ورکرس کی اجرتوں کو تین ہزار روپے سے بڑھا کر دس ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس فیصلے کا اعلان گزشتہ روز ہی انہوں نے کر دیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس راج جگن موہن ریڈی کی پہلی کابینہ کا اجلاس پیر کو سیکریٹریٹ میں ساڑھے دس بجے دن منعقد کیا جائے گا۔ اس اجلاس کا اصل ایجنڈہ کسانوں، خواتین اور روزگار کے مسائل پر توجہ دینا ہے۔

Published: undefined

اس اجلاس میں خریف کے موسم میں کیے جانے والے اقدامات، آشا ورکرس کی اجرتوں میں اضافہ اور سرکاری ملازمین کے لیے 27 فیصد عبوری راحت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت جگن موہن ریڈی کریں گے جس میں طوفان تتلی اور فانی میں فصلوں سے محروم کسانوں کو حکومت کی طرف سے معاوضے کی ادائیگی کے سلسلے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

ساتھ ہی مرکز سے ریاست کو موصول ہونے والی امداد پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ کابینہ کے اجلاس میں تخم کی دستیابی سے متعلق مسائل تعداد کی دستیابی، فارمس کے سیزن کے آغاز کے پیش نظر کسانوں کی فصلوں کے لیے اقل ترین امدادی قیمت کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Published: undefined

وزیر اعلی جگن موہن نے پہلے ہی آشا ورکرس کی اجرتوں کو تین ہزار روپے سے بڑھا کر دس ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس فیصلے کا اعلان گزشتہ روز ہی انہوں نے کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined