قومی خبریں

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ کے بیان پر تنازعہ، ’خواتین کو پھٹی ہوئی جینز میں دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے‘

تیرتھ سنگھ نے کہا کہ خواتین کو پھٹی ہوئی جینز میں دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے، ان کے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ اس سے سماج میں کیا پیغام جائے گا۔

تیرتھ سنگھ راوت / ٹوئٹر
تیرتھ سنگھ راوت / ٹوئٹر 

دہرادون: اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت خواتین کے لباس پر تبصرہ کر کے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو پھٹی ہوئی جینز میں دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے، ان کے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ اس سے سماج میں کیا پیغام جائے گا۔

Published: undefined

تیرتھ سنگھ راوت نے کہا، ’’میں جے پور میں ایک تقریب میں شریک ہونے کے لئے جارہا تھا اور جب میں جہاز میں بیٹھا تو میرے بغل میں ایک بہن جی بیٹھی تھیں۔ میں نے جب ان کی طرف دیکھا تو نیچے بوٹ تھے اور جب اس سے اوپر نگاہ ڈالی تو گھٹنے پھٹے ہوئے تھے۔ ہاتھ دیکھا تو کڑے پہنے ہوئے تھی۔ ان کے ساتھ دو بچے بھی تھے۔ میں نے پوچھا تو اس خاتون نے بتایا کہ وہ این جی او چلاتی ہیں۔ میں نے کہا کہ سماج کے درمیان گھٹنے پھٹے دکھتے ہیں، بچے ساتھ میں ہیں، بھلا یہ کیا تہذیب ہے؟‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں مغربی ممالک ہندوستان کے یوگا اور اپنے بدن کو ڈھانپنے کی روایات کی طرف دیکھتے ہیں، وہیں ہم عریانیت کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’گھٹنے دکھانا، پھٹی ہوئی ڈینم جینس پہننا اور امیروں کی طرح نظر آنا، یہ تمام باتیں بچوں کو سکھائی جا رہی ہیں۔ ہمارے ٹیچروں کی کیا غلطی ہے جب گھروں میں ہی بچوں کو یہ سب سکھایا جا رہا ہے؟ میں پھٹی ہوئی جینز، گھٹنا دکھا رہے اپنے بچوں کو کہاں لے کر جا رہے ہیں؟ لڑکیاں بھی کم نہیں ہیں، گھٹنا دکھا رہی ہیں، کیا یہ اچھی بات ہے؟’’

Published: undefined

اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کے اس بیان پر کانگریس نے سوال اٹھائے ہیں اور بی جے پی سے وضاحت طلب کی ہے۔ کانگریس لیڈر سنجے جھا نے ایک ٹوئٹ کر کے اسے شرمناک قرار دیا ہے اور بی جے پی سے پوچھا ہے کہ اس کا اس بیان پر کیا کہنا ہے! انہوں کہا کہ ’’تفرقہ آمیز سیاست کر کے سماج کو توڑنا تو ٹھیک ہے، لیکن پھٹی جینز سے ہماری عظیم روایات تباہ ہو رہی ہے، کیا بات ہے!‘‘

Published: undefined

تیرتھ سنگھ راوت اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کا موازنہ رام اور کرشن سے کر کے تنازعہ کھڑا کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے دور قدیم میں بھگوان رام اور کرشن کو لوگ ان کے کاموں کے سبب بھگوان ماننے لگے تھے اسی طرح سے ایک دن وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی آنے والے وقت میں لوگ رام اور کرشن کی طرح ماننے لگیں گے!

Published: undefined

تیرتھ سنگھ نے مزید کہا، ’’وزیر اعظم مودی ایک کرشمائی ہستی ہیں۔ انہوں نے اپنے کاموں سے سبھی کو متاثر کیا ہے۔ پہلے ہندوستان کے قومی سربراہان کو دنیا میں کوئی خاص توجہ حاصل نہیں ہوتی تھی، مگر آج دنیا بھر کے بڑے سے بڑے لیڈران وزیر اعلیٰ مودی کے ساتھ تصویریں اتروانے کے لئے مائل رہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined