قومی خبریں

’امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ میں کیا ہوگا، اس کی پیش گوئی ناممکن ہے‘، کیرالہ میں راہل گاندھی کا خطاب

راہل گاندھی نے کہا کہ ایک بات اعتماد کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ ہم دنیا میں ایک غیر مستحکم اور خطرناک دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس لیے ہمیں محتاط رہنا ہوگا، اپنی طاقت اور اپنے لوگوں کا تحفظ کرنا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>کیرلم میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی</p></div>

کیرلم میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ہمارے لاکھوں بھائی اور بہنیں مشرقِ وسطیٰ میں رہتے ہیں، جو وہاں سے ہندوستان پیسے بھیجتے ہیں۔ وہ اس بات کو لے کر فکرمند ہیں کہ جنگ کی موجودہ حالت میں کیا ہوگا۔‘‘ یہ بیان انھوں نے کیرلم میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ میں کیا ہوگا، اس کی پیش گوئی کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ لیکن ایک بات اعتماد کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ ہم دنیا میں ایک نئے، غیر مستحکم اور خطرناک دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس لیے ہمیں محتاط رہنا ہوگا، اپنی طاقت اور اپنے لوگوں کا تحفظ کرنا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined