قومی خبریں

چپل والوں کے لئے ہوائی جہاز تو دور سڑک پر چلنا مشکل ہوگیا ہے: راہل گاندھی

کانگریس پارٹی نے اس کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ "بی جے پی کی لوٹ کا اثر یہ ہے کہ آج پٹرول اور ڈیزل نے سنچری مکمل کرلی ہے۔ ملک اب بی جے پی کی لوٹ مار کو برداشت نہیں کر سکتا۔

راہل گاندھی، تصویر inc.in
راہل گاندھی، تصویر inc.in 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چپل پہننے والوں کو ہوائی جہاز سے سفر کرانے کی بات کرنے والی مودی حکومت نے مہنگائی اتنی بڑھا دی ہے کہ غریوں کا ہوائی جہاز سے سفر تو دور ان کا سڑک پر چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

Published: undefined

رہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "یہ ایک بہت ہی سنگین معاملہ ہے- الیکشن، ووٹ، سیاست سے پہلے آتے ہیں۔ لوگوں کی عام ضروریات بھی آج پوری نہیں ہو پا رہی ہیں۔ مودی اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، لیکن میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹوئٹ کرکے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "مودی حکومت کی لوٹ کا ثبوت یہ ہے کہ پٹرول کا ہوائی جہاز کے ایندھن سے مہنگا ہونا ہے۔ مودی حکومت کا لوگوں کو لوٹنے کا پروگرام ملک کے لوگوں پر بھاری پڑ رہا ہے، محنت کی کمائی کو لوٹا جا رہا ہے۔ اب مودی سرکار کی لوٹ پر لگام لگنی چاہیے۔ "

Published: undefined

کانگریس پارٹی نے اس کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ "بی جے پی کی لوٹ کا اثر یہ ہے کہ آج پٹرول اور ڈیزل نے سنچری مکمل کرلی ہے۔ ملک اب بی جے پی کی لوٹ مار کو برداشت نہیں کر سکتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined