قومی خبریں

مدرسوں میں ’گوڈسے‘ اور ’پرگیہ‘ پیدا نہیں کیے جاتے: اعظم خان

اعظم خان نے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں دینی تعلیم کے ساتھ انگریزی، ہندی اور ریاضی بھی پڑھائی جاتی ہے، اگر آپ مدرسوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ان کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے میں مدد کریں۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

رامپور: سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رامپور سے موجودہ رکن پارلیمان اعظم خان نے کہا ہے کہ مدرسے کبھی ناتھورام گوڈسے یا پرگیہ سنگھ ٹھاکر جیسے لوگوں کو تیار نہیں کرتے ہیں۔ اعظم خان مدرسوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے مودی حکومت کے منصوبہ پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے۔

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

اعظم خان نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا، ’’مدرسے ناتھورام گوڈسے جیسے مزاج والے یا پرگیہ ٹھاکر جیسی شخصیت پیدا نہیں کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’پہلے اعلان کریں کہ ناتھو رام گوڈسے کے نظریات کی تشہیر کرنے والوں کو جمہوریت کا دشمن قرار دیا جا ئے گا۔‘‘

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

واضح رہے کہ 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں ملزم اور ضمانت پر باہر پرگیہ ٹھاکر نے حال ہی میں بھوپال سے امیدوار کے طور پر الیکشن جیتا ہے۔ انہوں نے یہ بیان دے کر تنازعہ کھڑا کر دیا تھا کہ ناتھو رام گوڈسے ’دیش بھکت‘ تھا، جس نے 1948 میں مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا۔

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

اعظم خان نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت مدارس کی مدد کرنا چاہتی ہے تو ان کی ضروریات کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا، ’’مدارس اسلامیہ میں دینی تعلیم دی جاتی ہے اور ساتھ میں انگریزی، ہندی اور ریاضی بھی پڑھائی جاتی ہے، یہ ہمیشہ سے کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہیں تو ان کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے میں مدد کریں۔ مدرسوں کے لئے عمارتوں، فرنیچر اور دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا جائے۔‘‘

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

واضح رہے کہ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ’’مدرسے ملک بھر میں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ انہیں رسمی تعلیم اور مرکزی دھارے کی تعلیم سے جوڑا جائے گا تاکہ وہاں کے پڑھنے والے بچے بھی سماج کی ترقی میں تعاون دے سکیں۔‘‘

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مدارس کے اساتذہ کو ہندی، انگریزی، ریاضی، سائنس اور کمپیوٹر جیسے موضوعات میں مختلف اداروں سے تربیت دی جائے گی۔ حکومت اگلے پانچ سالوں میں اقلیتی طبقہ سے وابستہ پانچ کروڑ طلبا کو اسکارشپ دیگی اور مستفضین میں سے نصف طالبات ہوں گی۔

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Jun 2019, 7:10 PM IST