قومی خبریں

چراغ پاسوان کے خاندان میں جائیداد کا تنازع، رام ولاس پاسوان کی پہلی بیوی نے کی اپیل

رام ولاس پاسوان کی پہلی بیوی راج کماری دیوی نے کھگڑیا میں پشوپتی کمار پارس اور رام چندر پاسوان کی بیوی پر گھر کو تالے لگانے کا سنگین الزام لگایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مرکزی وزیر چراغ پاسوان کے خاندان میں جائیداد کا تنازعہ سامنے آیا ہے۔ کھگڑیا میں آنجہانی لیڈر رام ولاس پاسوان کی آبائی جائیداد کا تنازعہ گہرا ہو گیا ہے۔ رام ولاس پاسوان کی پہلی بیوی راج کماری دیوی نے پشوپتی کمار پارس اور رام چندر پاسوان کی بیوی پر گھر کو تالے لگانے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں نے مل کر دو کمروں کو تالا لگا دیا جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور پھر ان کی طبیعت بھی بگڑ گئی۔

Published: undefined

اس نے بتایا کہ ڈاکٹر ان کا گھر پر علاج کر رہے ہیں۔ راج کماری دیوی نے مرکزی وزیر چراغ پاسوان سے اپنی آبائی جائیداد تقسیم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسی دوران راج کماری دیوی کے نواسی نے کہا، "نانی راج کماری دیوی بوڑھی ہو گئی ہیں، ان کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔"

Published: undefined

معاملہ ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے ایل جے پی (رام ولاس) کے ریاستی لیڈران بھی راج کماری دیوی کی خیریت دریافت کرنے کے لیے کھگڑیا میں شہربنی پہنچے۔ ادھر ایل جے پی (آر) کے پرنسپل جنرل سکریٹری سنجے پاسوان نے پشوپتی کمار پارس پر براہ راست الزام لگاتے ہوئے سماج کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جب وہ دورے پر جائیں تو ان سے پوچھیں کہ جب انہوں نے ایک خاتون کو گھر سے نکال دیا ہے تو وہ سماج کو کیسے متحد کریں گے؟

Published: undefined

دوسری طرف ایل جے پی (رام ولاس) کے ریاستی صدر راجو تیواری نے اس پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ جب تک ہماری پارٹی کے بانی رام ولاس پاسوان زندہ تھے، اس خاندان کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا رہا۔ لیکن آج ہمیں ان کی موت کے بعد رونما ہونے والے واقعات کا علم ہوا ہے تو ہمارے لیڈر چراغ پاسوان نے اپنے بھتیجے کو بھیج دیا ہے جو ہماری طلبہ تنظیم کے ریاستی صدر ہیں۔ بات چیت کے دوران معلوم ہوا کہ پشوپتی پارس اور رام چندر پاسوان کی بیویاں جا چکی ہیں۔ جس گھر میں رام ولاس جی کی بیوی رہتی تھی، تین چار کمروں کو تالے لگے ہوئے ہیں۔دوسری طرف ایل جے پی کے قومی ترجمان شرون اگروال نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے چراغ پاسوان پر سستی سیاست کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ کھگڑیا میں گھر کو تالے لگانے کا معاملہ بالکل غلط ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined