قومی خبریں

’کیا ہماری ریلوے واقعی اکیسویں صدی کے لیے تیار ہے؟‘ راہل گاندھی نے شیئر کی ریل کوچ فیکٹری افسران سے ملاقات کی ویڈیو

راہل گاندھی نے 21 فروری کو رائے بریلی واقع ماڈرن ریل کوچ فیکٹری کے افسران و ملازمین سے ملاقات کی تھی، اس کی ویڈیو آج شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کچھ اہم باتیں ملک کے سامنے رکھی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>رائے بریلی میں ریل کوچ فیکٹری کا جائزہ لیتے ہوئے راہل گاندھی</p></div>

رائے بریلی میں ریل کوچ فیکٹری کا جائزہ لیتے ہوئے راہل گاندھی

 

تصویر: پریس ریلیز

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور رائے بریلی سے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے 21 فروری کو رائے بریلی واقع ماڈرن ریل کوچ فیکٹری کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انھوں نے فیکٹری افسران اور ملازمین سے ملاقات کی تھی۔ ریلوے کے جنرل منیجر کے ساتھ ان کی میٹنگ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک چلی تھی۔ آج راہل گاندھی نے اس ملاقات کی ایک مختصر ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا ہماری ریلوے واقعی اکیسویں صدی کے لیے تیار ہے؟

Published: undefined

اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’کل رائے بریلی میں ماڈرن کوچ فیکٹری کے افسران اور ملازمین کے ساتھ بات چیت کے دوران ایک اہم سوال اٹھا، کیا کروڑوں ہندوستانیوں کی یاترا کی ریڑھ ہماری ریلوے واقعی 21ویں صدی کے لیے تیار ہے؟‘‘ وہ آگے لکھتے ہیں کہ ’’موجودہ وقت کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے اسے مزید جدید، محفوظ اور اہل بنانے کے لیے تیزی سے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ ریلوے کو صرف سفر کا وسیلہ نہ مان کر پروڈکشن اور معیشت کے ایک مضبوط ستون کی شکل میں تیار کرنا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’بیرون ملکی مشینوں، مینوفیکچرنگ اور اینوویشن پر منحصر ہونے کی جگہ ہمارا ہدف پوری طرح سے مقامی پروڈکشن سسٹم کو مضبوط بنانے پر ہونا چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’ہمارے انجینئرس اور ٹیکنیشین رات دن محنت کرتے ہیں۔ اگر ان کی محنت کو صحیح سمت دی جائے اور وقت کی طلب کے مطابق سخت قدم اٹھائے جائیں تو ریلوے نہ صرف ٹرانسپورٹیشن میں بلکہ ہماری معیشت کو مضبوطی دینے میں بھی اہم کردار نبھا سکتا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined