قومی خبریں

کیا کورونا بحران کے دور میں مکان خریدنا صحیح ہے ؟

کورونا وائرس نے خریداروں میں ایک نئے تصور کو جنم دیا ہےوہ ایسی سوسائٹی میں گھر چاہتےہیں جس میں کم بھیڑ بھاڑ ہو، زیادہ ہوا دار ہو اور اندر ہی ساری سہولیات میسر ہوں۔

فائل علامتی تصویر یو این آی
فائل علامتی تصویر یو این آی 

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بری طرح متاثرہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو پٹری پر واپس لانے کی کوششوں میں سستے گھر خریدنے کے خواہاں افراد کے لئے سنہری موقع ہوسکتا ہے۔ کورونا وائرس کی پہلی لہر سے متاثرہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری پٹری پر واپس آنا شروع ہوئی تھی کہ کورونا کی دوسری لہر آگئی، جس سے یہ انڈسٹری بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی مار ریئل اسٹیٹ پر بھی پڑی ہے، ایسی صورتحال میں چاہے رہائشی فلیٹ ہو یا تجارتی، دونوں کی تعمیر تقریبا ٹھپ ہوچکی ہے۔ جائداد غیر منقولہ کے ماہر ترون جین کا خیال ہے کہ جیسے ہی کورونا وائرس کی وبا سے متعلقہ پابندیاں ختم ہوں گی، گھروں کی مانگ میں تیزی آئے گی۔

Published: undefined

مسٹر ترون جین کا کہنا ہے کہ یہ انڈسٹری اس قدر متاثر ہوچکی ہے کہ اب رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو دوبارہ کھڑے ہونے کے لئے دو سال انتظار کرنا پڑے گا۔ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میٹرو شہروں میں گھر سے کام کرنے کا کلچر تیزی سے بڑھ گیا ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس جیسی عالمی وبا نے شہروں میں کرائے کے مکانوں میں رہنے والے لوگوں کو اپنے مکان کی ضرورت کو ترجیح دینے پر مجبور کیا ہے تاکہ معاشی چیلنجوں کے درمیان یہ گھر ان کے لئے راحت کا کام کرسکے۔ کورونا وائرس نے خریداروں میں ایک نئے تصور کو جنم دیا ہے، جس میں ایسی سوسائٹی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، جس میں کم بھیڑ بھاڑ ہو، زیادہ ہوا دار ہو، سوسائٹی کے اندر ساری سہولیات میسر ہوں۔ ٹاوروں کی تعداد کم ہو۔ بلند و بالا ٹاور والی سوسائٹیوں کی مانگ میں کمی آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined