قومی خبریں

سبودھ جیسوال سی بی آئی کے نئے سربراہ مقرر

جیسوال فی الحال سی آئی ای ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ ممبئی کے پولیس کمشنر اور مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس رہ چکے ہیں۔

فائل تصویر بشکریہ این ڈی تی وی ڈاٹ ان
فائل تصویر بشکریہ این ڈی تی وی ڈاٹ ان 

انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 1985 بیچ کے افسر سبودھ کمار جیسوال کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

منسٹری آف پرسنل اینڈ ٹریننگ کے محکمہ برائے عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کے ذریعہ منگل کو دیر شام جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کی کمیٹی برائے تقرری نے مہاراشٹر کیڈر کے 1985 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر مسٹر جیسوال کو سی بی آئی کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

Published: undefined

مسٹر جیسوال فی الحال سی آئی ای ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ممبئی کے پولیس کمشنر اور مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بھی رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

مسٹر جیسوال انٹلی جنس بیورو اور ریسرچ اینالائسس ونگ (را) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔سی بی آئی کے ڈائرکٹر کا عہدہ فروری کے پہلے ہفتے سے خالی تھا۔ اس وقت کے ڈائریکٹر رشی کمار شکلا کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروین سنہا نے عبوری طور سے چیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے انتخاب کے لئے کل وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined