قومی خبریں

بی جے پی لیڈر کو گرفتار نہ کرنے پر آئی پی ایس روپا نے پولیس کو گھیرا

آئی پی ایس روپا نے کہا کہ وارنٹ کے بعد بھی گرفتار نہ ہونے پر پولیس تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 166، 166 اے، 166 بی کے تحت قابل سزا ہے۔

آئی پی ایس ڈی روپا / سوشل میڈیا
آئی پی ایس ڈی روپا / سوشل میڈیا 

بنگلورو: آئی پی ایس افسر ڈی روپا نے ٹوئٹر پر بی جے پی لیڈر بیلور راگھویندر شیٹی کے خلاف عدالتی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود گرفتار نہ کرنے پر کرناٹک پولس کی بے عملی پر تنقید کی ہے۔ ٹوئٹر پر وارنٹ گرفتاری کے کاغذات منسلک کرتے ہوئے انہوں نے جمعہ کو بنگلورو کے پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی کو اپنے پیغام میں کہا کہ ’’سر، بیلور راگھویندر شیٹی کے خلاف عدالت نے سال 2019 میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا، لیکن اب تک اس کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ پولیس عدالت کو بتا رہی ہے کہ وہ مفرور ہے جبکہ وہ کل تک کارپوریشن کا چیئرمین تھے۔ براہ کرم اس معاملے کو دیکھیں۔"

Published: undefined

ڈی روپا نے ہیرا پھیری کے سلسلے میں راگھویندر شیٹی کے خلاف چھ صفحات کی شکایت بھی منسلک کی۔ ایک اور ٹوئٹ میں آئی پی ایس روپا نے کہا کہ وارنٹ کے بعد بھی گرفتار نہ ہونے پر پولیس تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 166، 166 اے، 166 بی کے تحت قابل سزا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی روپا فی الحال کرناٹک ہینڈی کرافٹس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی منیجنگ ڈائرکٹر ہیں اور راگھویندر شیٹی کو بی جے پی حکومت نے اس کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

Published: undefined

آئی پی ایس افسر کا راگھویندر شیٹی پر الزام ہے کہ چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے بغیر کوئی رقم ادا کیے کارپوریشن کے شوروم سے فن پارے لیے ہیں۔ اس سے پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں راگھویندر شیٹی میٹنگ کے دوران خود کو مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اور ڈی روپا کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ روپا نے چیف سکریٹری سے ان کے خلاف شکایت درج کرنے کو کہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ راگھویندر شیٹی نے اس پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined