قومی خبریں

چین کی سرحد سے جوڑنےوالے ویلی برج کے انہدام کی جانچ شروع، مقدمہ درج

دریں اثناء، ویلی برج کی تعمیر نو کا کام بی آر او نے شروع کردیا ہے۔ یہ پل 15 دن میں دوبارہ تیار ہوجائے گا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

اتراکھنڈ میں پتھورہ گڑھ ضلع انتظامیہ نے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم اور چین کی سرحد سے جوڑنے والے ویلی پل کے انہدام کی جانچ شروع کردی ہے۔ تفتیشی ٹیم منسیاری کے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی ایم) کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔ دوسری طرف، اس معاملے میں قصوروار کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ اطلاع پتھورہ گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر وجئے کمار جوگدنڈے نے دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی 15 دن میں ضلع کلیکٹر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ایگزیکٹو انجینئر اور اسسٹنٹ ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر کو بھی بطور ممبر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلعی مجسٹریٹ نے بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے عہدیداروں کو بھی ہدایت دی ہے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات کو دوہرایا نہیں جانا چاہئے۔ ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہرموٹر برج کی صلاحیت ڈسپلے پر درج کرانے کے لیے اقدامات کریں۔

Published: undefined

دریں اثناء، ویلی برج کی تعمیر نو کا کام بی آر او نے شروع کردیا ہے۔ یہ پل 15 دن میں دوبارہ تیار ہوجائے گا۔ بدھ کے روز ہند- تبت بارڈر پولیس کے ساتھ بی آر او کے عہدیداروں کی میٹنگ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ میٹنگ میں آئی ٹی بی پی کی طرف سے بتایا گیا کہ سرحد پر تعینات فوجیوں کے لئے رسد بھیجنے کا کام باقائدہ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ چین کی سرحد سے جوڑنے والے منسیاری۔ میلم روڈ پر سینر گڑھ کے نزدیک واقع ویلی برج دو روز قبل منہدم ہوگیا تھا۔ ایک پرائیویٹ کمپنی کی گاڑی ٹرک پر پوک لینڈ مشین لے کر وادی میلم کی طرف جارہی تھی۔ پل اتنا زیادہ بوجھ برداشت کرنے کی صلاحیت برداشت نہیں کرسکا اور ندی میں گرگیا۔ اس حادثے میں ٹرک اور پوکلینڈ مشین بھی دریا میں گر گئی تھی۔ بی آر او نے پرائیویٹ کمپنی کے خلاف آج مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ گاڑی چین کی سرحد سے متصل علاقے میں سڑکیں بنانے کیلئے بی آر او کو خدمات دینے والی پرائیویٹ کمپنی کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined