قومی خبریں

’کھڑگے کے خلاف توہین آمیز زبان پوری اپوزیشن کی توہین‘، انڈین یوتھ کانگریس کا ہیمنت بسوا سرما کے خلاف شدید احتجاج

ادے بھانو چِب نے ہیمنت بسوا سرما کی زبان و بیان پر سخت اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ’ٹپوری زبان‘ ایک وزیر اعلیٰ کو زیب نہیں دیتی اور انہیں اپنے بیان پر شرم آنی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>احتجاجی مظاہرہ کا منظر</p></div>

احتجاجی مظاہرہ کا منظر

 

تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

نئی دہلی: انڈین یوتھ کانگریس نے آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما کے خلاف آج راجدھانی دہلی میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاج میں کارکنان نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رائے سینا روڈ سے شروع ہونے والا احتجاجی مارچ جنتر منتر تک پہنچا، جہاں کارکنان نے احتجاجی نعروں والی تختیاں ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی۔ کارکنان نے مرکزی اور آسام حکومتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور جمہوری اقدار کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

احتجاج کے دوران ادے بھانو چِب نے آسام کے وزیر اعلیٰ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیمنت بسوا سرما گھبراہٹ کا شکار ہیں اور خوف پیدا کرنے کی کوشش میں کانگریس لیڈران کو دھمکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈران محب وطن ہیں اور کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ادے بھانو چِب نے الزام لگایا کہ جب ملک کے وسائل کی ’چوری‘ کرنے والوں کے بارے میں سچائی سامنے آتی ہے تو بی جے پی لیڈر خوف کا مظاہرہ کر تے ہیں۔ کانگریس لیڈران اس طرح کے مسائل کو اٹھاتے رہیں گے اور عوام کے سامنے سچائی لائیں گے۔

Published: undefined

ادے بھانو چِب نے ہیمنت بسوا سرما کی زبان و بیان پر سخت اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ’ٹپوری زبان‘ ایک وزیر اعلیٰ کو زیب نہیں دیتی اور انہیں اپنے بیان پر شرم آنی چاہیے۔ چِب نے الزام لگایا کہ ہیمنت بسوا سرما نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، جو نہ صرف ذاتی حملہ ہے بلکہ پوری اپوزیشن کی توہین ہے۔

Published: undefined

احتجاج کے دوران چِب نے بی جے پی پر دلت مخالف ذہنیت رکھنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ذہنیت ہمیشہ سے دلت مخالف رہی ہے، اور یہ اس کے لیڈروں کی زبان اور طرز عمل سے صاف نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی سماج کے ایک بڑے طبقہ کے خلاف نفرت کو ہوا دیتی ہے، جسے کانگریس پارٹی برداشت نہیں کرے گی۔

Published: undefined

اس احتجاجی مظاہرہ کے دوران انڈین یوتھ کانگریس کے لیڈران نے کہا کہ یہ احتجاج صرف آغاز ہے اور اگر اس طرح کی بیان بازی اور کارروائیاں جاری رہیں تو مستقبل میں بڑے پیمانے پر تحریک شروع کی جائے گی۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ وہ اس معاملے میں قطعی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جمہوریت، آئین اور سماجی انصاف کے تحفظ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ کانگریس پارٹی کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے جھکنے والی نہیں ہے، اور وہ ہمیشہ عوامی مسائل کو اٹھاتی رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined