قومی خبریں

ہندوستانی بحریہ میں درجنوں سنسرز اور راڈار سے مزین ’رومیو‘ ہیلی کاپٹر کی شمولیت

ایم ایچ 60 آر ملٹی رول ہیلی کاپٹر میں دو جنرل الیکٹرک ٹربوشیفٹ انجن لگے ہوئے ہیں جو ٹیک آف کے وقت 1410x2 کلو واٹ کی طاقت پیدا کرتے ہیں، اس کے پنکھے کا قطر 53.8 فیٹ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستانی بحریہ میں دو رومیو ہیلی کاپٹر کو شامل کیا گیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اسے ہندوستانی بحریہ کے سودیشی مال بردار جنگی جہاز آئی اے ایس وکرانت پر بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ابھی مزید 21 رومیو ہیلی کاپٹر ہندوستانی بحریہ میں شامل ہونے والے ہیں، لیکن اس کے لیے تقریباً تین سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

ایم ایچ 60 آر ملٹی رول ہیلی کاپٹر ’رومیو‘ کو امریکہ کی اسکورسکی ایئرکرافٹ کمپنی نے بنایا ہے۔ رومیو ہیلی کاپٹر کے مجموعی طور پر پانچ ویریئنٹس ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ایکسپورٹ کوالٹی کے حساب سے بدلاؤ کیا جاتا ہے۔ ان کا استعمال نگرانی، جاسوسی، وی آئی پی موومنٹ، حملہ، سبمرین تلاش کرنا اور اسے برباد کرنے میں کام آ سکتا ہے۔ اسے کئی طرح کے کاموں میں لگا سکتے ہیں۔

Published: undefined

رومیو ہیلی کاپٹر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس پر درجنوں طرح کے سنسرس اور راڈار لگے ہوتے ہیں جو دشمن کے ہر حملے کی جانکاری دیتے ہیں۔ اسے اڑانے کے لیے 3 سے 4 کرو ممبرس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے علاوہ اس میں 5 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ اس کا زیادہ تر ٹیک آف وزن 10433 کلوگرام ہے۔ یعنی پورے اسلحوں، مشینوں اور فوجیوں کے ساتھ یہ پرواز کر سکتا ہے۔ اس کی لمبائی 64.8 فیٹ ہے، اور اونچائی 17.23 فیٹ ہے۔

Published: undefined

ایم ایچ 60 آر ملٹی رول ہیلی کاپٹر میں دو جنرل الیکٹرک ٹربوشیفٹ انجن لگے ہوئے ہیں جو ٹیک آف کے وقت 1410x2 کلو واٹ کی طاقت پیدا کرتے ہیں۔ اس کے مین پنکھے کا قطر 53.8 فیٹ ہے۔ رومیو ہیلی کاپٹر کی صلاحیت ایک بار میں 830 کلومیٹر تک کی دوری طے کرنے کی ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 12 ہزار فیٹ کی اونچائی پر اڑ سکتا ہے اور سیدھے اٹھنے کی رفتار 1650 فیٹ فی منٹ ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 270 کلومیٹر کی رفتار سے اڑ سکتا ہے، لیکن ضرورت پڑنے پر رفتار کو بڑھا کر 330 کلومیٹر فی گھنٹہ تک لے جایا جا سکتا ہے۔ اس پر دو مارک46 ٹورپیڈو یا ایم کے50 یا ایم کے54ایس ٹورپیڈو لگائے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 4 سے 8 اے جی ایم-114 ہیلفائر میزائل لگائے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined