قومی خبریں

اندور: سبکدوش ڈاکٹر کو ایک ماہ تک ’ہاؤس اریسٹ‘ کر ٹھگ لیے تقریباً 4.5 کروڑ روپے

سائبر سیل نے معاملہ درج کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ پکڑے گئے ملزمان کے مختلف کھاتوں میں جمع 3 لاکھ 78 ہزار روپے سائبر سیل نے فریز کر دیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سائبر فراڈ / آئی اے این ایس</p></div>

سائبر فراڈ / آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

اندور کے ایم جی ایم میڈیکل کالج سے سبکدوش ایک بزرگ ڈاکٹر کے ساتھ کروڑوں روپے کی بڑی سائبر ٹھگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ممبئی کے کاروباری نریش گوئل کے نام پر دھوکہ دہی کی بات کہہ کر ملزموں نے بزرگ کو ڈرایا دھمکایا اور تقریباً 4.5 کرور روپے ٹھگ لیے۔ اس ٹھگی کا انکشاف تب ہوا جب یہ معاملہ سائبر سیل تک پہنچا۔ سائبر سیل نے جن 3 ملزموں کو گرفتار کیا ہے، ان میں صادق پٹیل (اجین ایس بی آئی برانچ منیجر)، ساحل اور سہیل شامل ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ملزموں کے کھاتوں میں ہی ٹھگی کے پیسے ٹرانسفر ہوئے تھے۔ پوچھ تاچھ میں سامنے آیا کہ صادق پٹیل نے کمیشن کی لالچ میں اپنے بینک کھاتوں کو ٹھگوں کے لیے دستیاب کرایا تھا۔ سب سے حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ملزموں نے خود کو ٹیلی کام افسر بتا کر بزرگ کو ڈرا دیا اور انہیں ایک ماہ تک ’ہاؤس اریسٹ‘ جیسا ماحول بنا کر رکھا۔ اسی دوران انہوں نے بزرگ کو ایک فرضی آن لائن کورٹ میں بھی پیش کرایا، جس کا لنک کمبوڈیا کا بتایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

سائبر ٹھگوں نے بزرگ کو ذہنی طور پر دباؤ میں رکھ کر ایف ڈی توڑنے پر مجبور کر کے الگ الگ کھاتوں میں کروڑوں روپے ٹرانسفر کروائے۔ جب بزرگ ایف ڈی توڑنے بینک پہنچے تو بینک منیجر کو شک ہوا۔ بزرگ نے پوری بات بتائی، جس کے بعد اہل خانہ کو مطلع کیا گیا اور پھر ریاستی سائبر سیل میں شکایت درج کرائی گئی۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ پیسے اترپردیش، مدھیہ پردیش اور حیدرآباد سمیت ملک کے کئی کھاتوں کے ذریعہ بیرون ملک بھیجے گئے۔

Published: undefined

سائبر سیل نے معاملہ درج کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ پکڑے گئے ملزمان کے مختلف کھاتوں میں جمع 3 لاکھ 78 ہزار روپے سائبر سیل نے فریز کر دیے ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ اس ہائی پروفائل ٹھگی ریکٹ کے متعلق جلد ہی اور بڑے انکشاف کیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined